وزارت دفاع

 او پ سنکلپ: ہندوستانی بحریہ کے میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کا تیسرا سال

Posted On: 19 JUN 2022 10:10PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس تلوار اس وقت ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے خلیج میں ہندوستانی بحریہ کی موجودگی کے تیسرے سال کی یاد میں اوپ سنکلپ کے لیے تعینات ہے۔

خلیجی خطے میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں، جون 2019 میں خلیج عمان میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے بعد، ہندوستانی بحریہ نے 19 جون 2019 کو خلیجی علاقے میں میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کا آغاز کیا، جس کا کوڈ ’ اوپ سنکلپ ‘ تھا۔  جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہندوستانی پرچم بردار جہازوں کے محفوظ راستے کو یقینی بنانا تھا۔

یہ آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت جہاز رانی، وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ڈی جی، شپنگ کے ساتھ قریبی تال میل میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ہندوستانی بحریہ خلیجی خطہ کی صورت حال پر نظر رکھنا جاری رکھے ہوئے ہے اور ہماری سمندری تجارت کی حفاظت اور خطے سے گزرنے والے ہندوستانی پرچم کے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی بحریہ ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 6670

 



(Release ID: 1835436) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Bengali