نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ  کے لئے تاریخی مشعل ریلے کا آغاز کیا


یہ اعزاز نہ صرف ہندوستان کا اعزاز بلکہ شطرنج کی اس قابل فخر وراثت کا اعزاز بھی ہے:جناب نریندر مودی

مجھے امید ہے کہ ہندوستان اس سال تمغوں کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا:وزیر اعظم

صفر فیصد دباؤ یا تناؤ کے ساتھ اپنا صد فیصد دیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی اسپورٹس میں کا فی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

بھارت پہلی بار شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کررہا ہے ،ایف آئی ڈی ای کے صدر نے وزیر اعظم کا ان کی قیادت کے لئے شکریہ ادا کیا

Posted On: 19 JUN 2022 7:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لئے تاریخ مشعل ریلے کا آغاز کیا۔ ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی ڈورکووچ نے وزیر اعظم کو مشعل سونپی، جنہوں نے اسے گرینڈماسٹر وشوناتھ آنند کو سونپ دیا۔ اس مشعل کو چنئی کے قریب مہابلی پورم میں حتمی اختتام سے پہلے 40 دنوں کی مدت میں 75شہروں میں لے جایا جائے گا۔ہر جگہ پر ریاست کے شطرنج کے ماہرین کو مشعل ملے گی۔ وزیر اعظم مودی نے کھیلو شطرنج افتتاحی چال بھی چلی ، جس کے بعد محترمہ کونیرو ہمپی نے ایک چال چلی۔اس موقع پر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب نستھ پرمانک ، شطرنج کے کھلاڑ ی اور شائقین ، سفارت کار اور شطرنج کے افسران موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T5W0.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’آ ج شطرنج اولمپیاڈ کھیلوں کے لئے پہلی مشعل ریلے ہندوستان سے شروع ہورہی ہے۔ اس سال پہلی بار ہندوستان شطرنج اولمپیاڈ کھیلوں کی بھی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ایک کھیل اپنی جائے پیدائش سے شروع ہوکر پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ کر کئی ممالک کے لئے ایک جنون بن گیا ہے۔‘‘انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا’’صدیوں پہلے اس کھیل کی مشعل ہندوستان سے چترنگ کی شکل میں پوری دنیا میں گئی تھیں۔ آج شطرنج کی پہلی اولمپیاڈ مشعل بھی ہندوستان سے نکل رہی ہے۔آج جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75ویں سال میں امرت مہوتسو منا رہا ہے، یہ شطرنج اولمپیاڈ مشعل ملک کے 75شہروں میں جائے گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ ایف آئی ڈی ای نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر شطرنج اولمپیاڈ کھیل کے لئے مشعل ریلے ہندوستان سے ہی شروع ہوگی۔یہ اعزاز صرف ہندوستان کا اعزاز نہیں، بلکہ شطرنج کی اس قابل فخر وراثت کا بھی اعزاز ہے۔میں اس کے لئے ایف آئی ڈی ای اور اس کے تمام ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LIDN.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OE6P.jpg

 

وزیر اعظم  نےشطرنج میں ہندوستان کی وراثت کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہمارے آبا و اجدادنے تجزیاتی اور مسائل حل کرنے والے دماغ کے لئے چترنگ یا شطرنج جیسے کھیلو ں کی کھوج کی تھی۔ شطرنج ہندوستان کے راستے دنیا کی کئی ممالک میں پہنچا اور بہت مقبول ہوا۔ آج اسکولوں میں شطرنج کا استعمال نوجوانوں کے لئے ، بچوں کے لئے، ایک تعلیمی آلے کی شکل میں کیا جارہا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ حال کے برسوں میں ہندوستان شطرنج میں اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری کررہا ہے۔اس سال شطرنج اولمپیا ڈ میں ہندوستان کا دستہ اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس سال تمغوں کا نیاریکارڈ بنائے گا۔

 

وزیر اعظم کی مکمل پریس ریلیز کے لئے یہاں کلک کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1835336

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZBIS.jpg

 

اپنے استقبالیہ خطاب میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے بھارت میں شطرنج کی متمول تاریخ کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ’’یہ قابل فخر بات ہے کہ شطرنج اولمپیاڈ پہلی بار بھارت آئے گااور شطرنج اولمپیاڈ کی افتتاحی مشعل ریلے ایک بڑے پروگرام کی نقیب ہوگی  جس میں 188 ممالک اور 2ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے‘‘۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Z705.jpg

 

انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستانی کھیلوں نے تیزی سے ترقی کی ہے۔انہوں نے نہ صرف کھیلوں کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ کو یقینی بنایا ہے اور کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا تحریک کا تصور پیش کیا ہے بلکہ یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ اعلیٰ  کھلاڑیوں کی اچھی طرح سے مددکی جائے اور صرف اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ دی جائے‘‘۔

ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی ڈورکووچ نے مشعل ریلے کی نئی روایت کے آغاز میں پہل کرنے کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا، جونہ صرف اس کھیل کو دنیا بھر میں مقبول بنائے گی، بلکہ اس کو متحرک بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ’’ایف آئی ڈی ای وزیر اعظم نریندر مودی کا ان کی موجودگی اور ہمیں اعزاز دینے کے لئے ممنون ہے۔‘‘نئی اہلیتوں کی تعمیر میں شطرنج کے کھیل کی اہمیت پر 2010ء میں زیادہ تر کھلاڑیوں کے ذریعے ایک ہی مقام پر شطرنج کھیلنے کے لئے ایک موقع پر کامیابی کی طرف لے جانے میں تعلیم اور کھیل کے اشتراک کے رول پر وزیر اعظم کے خطاب کو یاد کیا۔ ایف آئی ڈی ای کے صدر نے امید ظاہر کی کہ شطرنج پورے ہندوستان اور دنیا بھر کے تمام اسکولوں کا حصہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ’’ آج کی تاریخ میں ہندوستان میں شطرنج کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آپ کے پاس اس پر فخر کرنے کی مضبوط بنیاد ہے۔ شطرنج کے مفاد میں آپ جو غیر معمولی اقدامات کررہے ہیں، اس کے لئے ہم آپ کی قیادت کے ممنون ہیں۔‘‘

40 روزہ ٹارچ ریلے میں ہندوستانی شطرنج برادری کے کچھ بہترین ستارے مشعل اٹھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ٹارچ ریلی ایف آئی ڈی ای ہیڈکوارٹر، سوئٹزرلینڈ کی طرف جانے سے پہلے مہابلی پورم میں اختتام پذیر ہوگی۔

ٹارچ ریلی کے علاوہ، ثقافتی تقریبات کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنے والا ایک انٹرایکٹو بس ٹور، الگ الگ علاقوں کی ایک ثقافتی پریڈہوگی جس میں شطرنج کے نوجوان کھلاڑیوں کی کمیونٹی شامل ہوگی ۔

ہندوستان،جس نے 1956 میں ماسکو (27 ویں پوزیشن) میں اپنا آغاز کیا تھا، اس کے پاس شطرنج اولمپیاڈ میں ایک گولڈ میڈل (2020 میں روس کے ساتھ مشترکہ فاتح) اور دو کانسے کے تمغے (2021، 2014) ہیں۔ جبکہ 2020 اور 2021 کے ایڈیشن کووڈ-19 وباکی وجہ سے  ورچوئل طریقے سےمنعقد کیے گئے تھے، 2022 کاایڈیشن پہلا اوور دی بورڈ شطرنج اولمپیاڈ ہوگا جو 2018 سے جارجیا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان پہلی بار باوقار شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس عمل میں، ایشیا کو 30 سال کے وقفے کے بعد ایونٹ کی میزبانی مل رہی ہے۔ایشیا میں فلپائن نے آخری بار 1992 میں اس کی میزبانی کی تھی۔ 44ویں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ میں میزبان ہونے کے ناطے ہندوستان 20 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گا ، جو ان کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ ہندوستان اوپن اور خواتین کے زمرے میں دودو ٹیموں کو میدان میں اتارنے کا مجازہے۔ اولمپیاڈ میں  188 ممالک سے 2000 سے زائد شرکاء حصہ لیں گے۔

44 واں شطرنج اولمپیاڈ چنئی میں 28 جولائی سے 10 اگست 2022 تک منعقد ہوگا۔

***********

 

ش ح ۔ ف ا ۔ م ش

U. No.6666

 



(Release ID: 1835429) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Manipuri