شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت، گوالیار کے قلعہ میں یوگ کا  عالمی دن 2022  منائے گی


مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا تاریخی مقام پر تقریب کی قیادت کریں گے

Posted On: 20 JUN 2022 9:57AM by PIB Delhi

شہری ہو ا بازی کی وزارت گوالیار کے قلعہ میں  2000  سے زیادہ لوگوں کے یوگ  آسن  کا اہتمام کر کے  21  جون 2022  کو  یوگ کا عالمی  دن منائے گی۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا اس تقریب کا افتتاح کریں گے اور  اس کی قیادت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X8MH.jpg

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے  21  جون کو  یوگ کا عالمی دن قرار دیئے جانے کے لئے  2014  میں ایک تاریخی فیصلہ لیا تھا۔ یوگ کو  عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا  ہمارے ملک کے لئے ایک فخر کی بات ہے، کیونکہ یوگ  ہماری  کثیر ثقافتی اور  روحانی وراثت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ اس سال یوگ کا عالمی دن  آزادی کا امرت مہوتسو سال میں منایا جا  ئے گا، جس کے لئے  آیوش کی وزارت نے  ہندوستان بھر  کے 75  اہم مقامات پر  یوگ کا عالمی دن منانے کا منصوبہ بنایا ہے، جو  عالمی پیمانے پر  ہندوستان  کو  نمایاں کرنے میں  مدد گار ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WJPH.jpg

اس سال یو گ کے عالمی دن 2022  کا موضوع  ہے ‘‘انسانیت کے لئے یوگا’’ کیونکہ یہ  اس بات کو  پیش کرتا ہے کہ  کس طرح  عالمی وبا  کووڈ – 19  کے عروج کے دوران یوگ  نے  تمام مصیبتوں کو دور کرنے میں انسانیت کی خدمت کی اور  کووڈ  کے بعد  کے جغرا فیائی سیاسی منظر نامے میں بھی انسانیت کی خدمت کی اور  ہمدردی  کے ذریعہ  لوگوں کو  یکجا کرنے  میں  یوگ نے مدد کی۔ یوگ نے پوری دنیا کے عوام میں  اتحاد کے جذبے  کو پیدا کیا اور  لوگوں میں  لچک  کے  رجحان  کو فروغ دیا۔

تقریب میں  ماہرین کے ذریعہ  یوگ پر  لیکچر  ،مشترکہ یوگ ،پروٹوکول اور  یوگ  کا عملی طور پر  مظاہرہ کرنا  جیسی کچھ  سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح  ا- ق ر)

(20-06-2022)

U-6665



(Release ID: 1835420) Visitor Counter : 180