عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو اس کی آزادی کے 100 سال پر 'وشو گرو' بنانے کی خاطر اس ملک کے نوجوانوں کو آئندہ 25 برسوں کا روڈ میپ بنانے کے رُخ پر  ایک بڑا کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مودی حکومت کے آٹھ برسوں نے ملک میں 'یووا شکتی' اور 'ناری شکتی'  کی امنگوں، مقاصد اور اہداف کو اہمیت دیتے ہوئے ایک نئی صبح اور سمت کا آغاز کیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں غیر دریافت شدہ اسٹارٹ اپ مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور پٹنی ٹاپ میںیوتھ کنونشن اور خواتین کے کنونشن سے خطاب کیا

خواتین کے لئے ’سُرکشا، سہولت، سمان‘ اس حکومت کا منتر ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 19 JUN 2022 8:31PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ انچارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں ہر شعبے میں اسٹارٹ اپس کی بہت بڑی صلاحیت ہے اور جموں و کشمیر میں نوجوانوں، مردوں اور عورتوں پر زور دیا کہ وہ اسٹارٹ اپ کے غیر دریافت شدہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیر موصوف مودی سرکار کے 8 سال کے موضوع پر جموں کے پٹنی ٹاپ میں نوجوانوں اور خواتین کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دی گئی تحریک کی وجہ سے جس کا آغاز 2015 میں لال قلعہ کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹینڈ اپ انڈیا‘‘ کے مطالبے سے ہوا تھا ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کی تعداد تقریباً 300 تا 400  سے بڑھ کر 70,000 ہوگئی ہے جو جموں و کشمیر کے اُن نوجوانوں کے لئے پسند کی جانے والی چیز ہے جو مختلف اسٹارٹ اپس میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہندوستان کی مستقبل کی معیشت بشمول جموں و کشمیر کی معیشت کا تعین کرنے والا ہے اور عالمی معیشت کے لئے بھی ایک کلیدی ستون کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے اس حکومت کے تاریخی فیصلے نوجوانوں کے لئے دوستانہ چلے آ رہے ہیں۔ خواہ وہ گزیٹڈ افسران کے ذریعہ دستاویزات کی تصدیق کو ختم کرناہو، نان گزیٹڈ آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا خاتمہ ہو، ملک کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے خلائی شعبے کو کھولنا ہو، سنگل ونڈوہو، واحد پورٹل اور واحد امتحان کا نظام ہو، شکایات درج کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ سی پی گرامس ہو یافوری آر ٹی آئیز وغیرہ داخل کرنے کے لے آر ٹی آئی درخواست وغیرہ ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ خواتین کے لئے ’سُرکشا، سہولت اور سمان‘ اس حکومت کا منتر رہا ہے جو اب اس ملک کی ترقی میں حصہ دار ہیں۔ خواتین نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں اس ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی، سول سروسیز، طب، خلائی ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس حکومت نے ان 8 برسوں کے دوران اس ملک کی فلاح و بہبود کے لئے جو بہترین فیصلہ کیا ہے وہ 1600 سابقہ ​​قوانین کی منسوخی ہے جو فرسودہ ہو گئے تھے اور ملک اور نوجوانوں کی ترقی میں رکاوٹ تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ واحد امتحانی نظام کے تحت اس سال مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جو اس ملک کے نوجوانوں کو ایک یکساں میدان فراہم کرے گا۔ یہ تمام 22 سرکاری زبانوں میں لیا جائے گا۔ ہر ضلع میں ایک امتحانی مرکزہوگا۔ ایسا پہلے نہیں تھا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ مشترکہ اہلیت کا امتحان اس ملک کی خواتین کے لئے ایک اعزاز ہے جو اب بغیر کسی رکاوٹ کے شریک ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کے لئے امتحانی مراکز بہت قریب ہوں گے اور ان کے لئے زبان کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر جتیندر نے یہ بھی بتایا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس کے کمپیوٹرائزیشن سے شکایات درج کرنے میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ جو اندراج ہر سال 2 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوا کرتے تھے اب 25 لاکھ تک بڑھ گئے ہیں۔ یہ ایک حوصلہ افزا رجحان ہے کہ لوگ اپنی شکایات کے بر وقت ازالے کے لئے اس حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

اس حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لئے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی یو جے میں ایک خلائی محکمہ کا قیام، کٹھوعہ میں صنعتی بائیوٹیک پارک، کٹھوعہ میں بیج پروسیسنگ پلانٹس، جموں میں بانس کلسٹر، لیوینڈر فیسٹیول، ڈیری کاشتکاری وغیرہ سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس، ریسرچ، سیلف ہیلپ گروپس وغیرہ کے ذریعے روزگار کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے۔

ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ کلچر اب ترقی کر رہا ہے جس میں خواتین کو ہر شعبے میں اپنے انئی صنعتیں لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو اپنے آپ میں ایک مثبت چیز ہے۔ یہ دوسروں کو اسٹارٹ اپس کی طرف راغب کرے گی۔

یہ کہتے ہوئے کہ 'اگنی پتھ' اسکیم حکومت کی طرف سے کیا جانے والا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ اسکیم مسلح افواج میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے تمام لوگوں کے لئے روزگار کے دروازے کھولے گی اور انہیں ہنر مند، تربیت یافتہ بنائے گی تاکہ وہ دیگر شعبوں میں دوبارہ ملازمت حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے آٹھ برسوں نے ملک میں 'یووا شکتی' اور 'ناری شکتی' کی ایک نئی صبح اور سمت کا آغاز کیا ہے اور ان کی خواہشات، مقاصد اور اہداف کو نمایاں کیا ہے۔

جن دھن، ایس بی ایم، اجوالا وغیرہ جیسی سرکاری اسکیموں سے  ملک کی خواتین اب فائدہ اٹھاتے ہوئے ان اسکیموں کی برکت سے  خود کو مختلف طریقوں سے بااختیار محسوس کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ ہندوستان کے پاس نوجوانوں کے وسائل کا ایک بڑا ذخیرہ ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے آبادی کی ستر فیصد ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ نوجوان "سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان" میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ محاذی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس طرح وہ اس ملک کی فلاح و بہبود میں ایک نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو اس کی آزادی کے 100 سال پر 'وشو گرو' بنانے کی خاطر اس ملک کے نوجوانوں کو آئندہ 25 برسوں کا روڈ میپ بنانے کے رُخ پر ایک بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔

****

U.No:6660

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1835403)
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi