دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 21جون کو ہرکی پوڑی ، ہری دوار، اتراکھنڈ میں 8ویں عالمی یوگا دن کے موقع پر منعقد تقریبات کی قیادت کریں گے
وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے اروناچل پردیش کے گولڈن پاگوڑا (نامسائ)میں 8ویں عالمی یوگا دن 2022ء کی تقریبات کی قیادت کریں گے، جبکہ سادھوی نرنجن جیوتی لکھنؤ کی ریزیڈینسی میں وسیع یوگا مظاہرے میں شرکت کریں گی
Posted On:
19 JUN 2022 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی:19؍جون2022:
چونکہ اس سال کا عالمی یوگا دن ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘سال میں پڑ رہا ہے، حکومت ہند نے ملک بھر میں 75قومی سطح کے مشہور و معروف مقامات پر بین الاقوامی یوگا دن(آئی ڈی وائی)منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔جس کے دوران ’’برانڈ انڈیا ایٹ گلوبل اسٹیج‘‘پر فوکس کیا جائے گا۔اس کے مطابق دیہی ترقیات و پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 21جون 2022ء کو اتراکھنڈ کے مقدس شہر ہری دوار میں واقع ہرکی پوڑی میں 8ویں عالمی یوگا دن پر منعقد ہونے والی تقریبات کی قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ دیہی ترقیات اور فولاد کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے اروناچل پردیش کے گولڈن پاگوڑا (نامسائی)میں 8ویں عالمی یوگا دن تقریب کی قیادت کریں گے،جبکہ دیہی ترقیات کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی لکھنؤ ریزیڈینسی میں 8ویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر اجتماعی یوگا مظاہروں میں حصہ لیں گی۔
وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی کرناٹک کے میسور پیلیس گراؤنڈ سے ملک کی قیادت کریں گے۔جہاں عالمی یوگا دن کو نشان زد کرنے کے لئے وزیر اعظم کی قیادت میں وسیع پیمانے پر یوگا مظاہروں کا انعقاد ہوگا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6657)
(Release ID: 1835361)
Visitor Counter : 150