سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کہا  کہ قومی شاہراہ – 275 کے بینگلورو  ندا گھٹا سیکشن   کو چھ لیکن کا بنانے کا کام کئی وعدوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے

Posted On: 19 JUN 2022 1:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جون ،2022

 

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مسٹر نتن  گڈکری نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی  کا نیا ہندوستان دنیا میں  سب سے  اچھی بنیادی سہولیات کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ٹویٹس  کی ایک چین میں انہوں نے کہاکہ  اسے دھیان میں رکھتے ہوئے قومی شاہراہ 275 کے بینگلورو ندا گھٹا  سیکشن  کو چھ لین کا بنانے  کا پروجیکٹ بہت سارے وعدوں  اور امکانات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZKVV.jpg

 

 

مسٹر گڈکری نے کہا کہ بینگلورو  سے ندا گھٹا  سیکشن این ایچ 275 کا وہ حصہ  ہے جو بینگلورو  جنوبی علاقے میں پنچ مکھی  مندر جنکشن  کے پاس جنکشن  سے شروع ہوتا ہے  اور ندا گھٹا  سے پہلے ختم ہوتا ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ یہ سڑک ٹرانسپورٹ اور معیشت کےلئے ایک اہم سیکشن  ہے کیونکہ یہ بدادی،چناپٹانا،رام نگر کے شہروں سے ہوکر گزرتی ہے جہاں ایشیا  میں ریشم کوکون کا سب سے بڑا بازار ہے اور ملک کے واھد گدھ  سنکچری  تک رسائی بہم پہنچاتا ہے اور یہ شری رنگپٹنا،میسور  ،اوٹی ،کیرالہ اور کرگ کو جوڑے گا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00287WK.jpg

 

 

 

معزز وزیر  نے کہا کہ ایک بار اس پروجیکٹ کے پورے ہوجانے کے بعد تین گھنٹے کے حالیہ سفری وقت گھٹ کر 90 منٹ کا رہ جائے گا جس سے ایندھن  کی کھپت اور کاربن  فٹ پرنٹ میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑک سکیورٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گریڈ جنکشن کو ختم کرنے اور حادثات/تصادم کو ختم کرنے کے لیے گاڑیوں کے لیے انڈر پاس/اوور پاس فراہم کر کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

جناب گڈکری نے بتایا کہ اس سیکشن  میں کل 51.5 کلومیٹر کی لمبائی والے چھ بائی پاسوں کی تعمیر  سے ٹریفک  کی بھیڑ  کو کم کرنے اور بیدادی ،رام نگر،چنارائے پٹنا،مدو،مانڈیا  اور شری رنگ پٹنا جیسے شہروں کے حفظان صحت ،ماحولیات  اور سڑک سکیورٹی  کو یقینی  بنانے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سب کا ساتھ،سب کا وکاس  کے وعدے  کو پورا کرتے ہوئے،وزیراعظم  نریندر مودی کی وسیع النظر   قیادت میں ٹیم ایم او آر ٹی ایچ ملک کے  کونے کونے میں ایسے کئی ترقی پذیر پروجیکٹوں کو پورا کرنے اور ملک میں شہریوں کے لئے خوشحالی لانے  کےلئے 24 کام کررہی ہے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:6652

 



(Release ID: 1835341) Visitor Counter : 116