کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نےپرگتی میدان مربوط ٹرانزٹ راہداری پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کیا


’’یہ نیا بھارت ہےجو مسائل کو حل کرتا ہے، نئےعزائم کرتا ہے اور ان عزائم کو پورا کرنے کے لیے انتھک کام کرتا ہے‘‘: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گتی شکتی قومی ماسٹر پلان سب کا وشواس اور سب کا پریاس کا ایک وسیلہ ہے

’’یہ سرنگ آتم نربھر بھارت کی ایک درخشاں مثال ہے ‘‘ : جناب گوئل

Posted On: 19 JUN 2022 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جون، 2022/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں پرگتی میدان مربوط ٹرانزٹ راہداری پروجیکٹ کےتحت اصل سرنگ اور پانچ زیر زمین راستوں کو ملک کے نام وقف کیا۔ مربوط ٹرانزٹ راہداری پروجیکٹ ، پرگتی میدان کی تعمیر نو کے پروجیکٹ کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس موقعے پر مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل ، جناب ہردیپ سنگھ پوری، جناب سوم پرکاش، محترمہ انوپریہ پٹیل اور جناب کوشل کشور و دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔

انہوں  نے اجتماع سےخطاب کرتےہوئے ایک پروجیکٹ کو دلی کے عوام کےلیے مرکزی حکومت کی طرف سے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔ وزیراعظم نےکہا کہ یہ سرنگ پرگتی میدان کو 21ویں صدی کی ضرورتوں کےمطابق یکسر تبدیل کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے ٹریفک کے ہجوم اور عالمی وبا کے سبب اس پروجیکٹ کی تکمیل میں درپیش چیلنجوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے پروجیکٹ کی تکمیل کا سہرا نئے بھارت کے نئی طرح سے کام کرنے کےکلچر اور کارکنوں، نیز انجینئروں کےسر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’یہ نیا بھارت ہے جو مسائل حل کرتا ہے ، نئے عزائم کرتا ہے اور ان عزائم کو پورا کرنے کے لیے انتھک کام کرتا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے  زور دے کر کہا  کہ ایسا پہلی بار ہے کہ کوئی حکومت شہری منصوبہ بندی کو اتنے بڑے پیمانے پر اہمیت دےرہی ہے۔ شہر میں رہنے والے غریب آدمی سے لے کر شہر میں رہنے والے متوسط طبقے تک کے ہر شخص کو بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔  جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملک پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے خاکے کے ذریعے کثیر رخی کنکٹیویٹی تخلیق کر رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ گتی شکتی سب  کا وشواس اور سب کا پریاس کا ایک وسیلہ ہے۔

اس موقعے پر کامرس و صنعت ، صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ اور کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نےکہا کہ یہ زندگی کو آسان بنانے کے تئیں وزیراعظم مودی کے عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پرگتی میدان مربوط ٹرانزٹ راہداری پروجیکٹ کی تکمیل ہوئی ہے۔ ’’یہ ، مودی ہے تو ممکن ہے قول کی ایک اچھی مثال ہے‘‘۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ سرنگ آتم نربھر بھارت کی ایک درخشاں مثال ہے کیونکہ سرنگ کی پوری تعمیر اور ڈیزائننگ ہمارے انجینئروں نے کی ہے۔ انہو نے کہا ’’ہم نے اس تعمیر کےدوران تعمیراتی کام کی مربوط منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے نظام میں کافی تبدیلی کی ہے۔ اس نظام میں تدیلی پر 32 کروڑ روپے  کی لاگت آئی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ سرنگ پرگتی میدان میں آئی ٹی پی او کےمقام کی تعمیر نو کےمنصوبے کا حصہ ہے اور یہ جدید ترین کنوینشن اور نمائش مرکز اگلے سال دسمبر میں جی -20 سمٹ کی بھارت کی صدارت کے لیے بروقت تیار ہو جائے گا۔  یہ سمٹ وزیراعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہوگی۔  انہوں نےکہا ’’اس سہولت سے دنیا کو بھارت کی صلاحیتوں ، جدید کاری اور ماحولیات کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ ہو سکے گا۔

ڈبلیو ٹی او کی 12ویں وزارتی کانفرنس جو حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہے اس میں بھارت کی کامیابی کا ذکر کرتےہوئے جس میں بھارت نےترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کے مقاصد کو آگے رکھا ، جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے بھارت کو بین الاقوامی برادری میں ایک اونچا مقام دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں بھارتیوں کو جو وقار حاصل ہوا ہے وہ ایک نئے اور خود کفیل بھارت کی علامت ہے جو دنیا کی آواز بن کر ابھر رہا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی رہنمائی میں بھارت میں ڈبلیو ٹی او وزارتی مذاکرات میں ایک بیانیہ قائم کیا۔ ’’ایک طرف ڈبلیو ٹی او اور کثیر ملکیت کو فروغ حاصل ہوا ہےاور بھارت صفحہ اول میں ہے  اور ہمارے کسانوں ، ماہی گیروں اور ایم ایس ایم ای کے مفادات کو یقینی بنا رہا ہے۔ 

جناب گوئل نے کہا کہ ایسےمیں جب وزیراعظم مودی کی طرف سےرہنمائی حاصل ہے ، پروجیکٹ کی رہنمائی کی جا رہی ہے دلی کےعوام کے لیے ان کی حساسیت کا اظہار ہوتا ہے۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 6653


(Release ID: 1835322) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil