عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر بینک کے لیے کئے گئےنئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا
Posted On:
18 JUN 2022 5:23PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش، جنہوں نے حال ہی میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالی ہے، نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارتھ سائنسز؛ ایم او ایس پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہوں نے اپنے ذاتی پروفائل کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر بینک کے لیے موجودہ نئے اقدامات کے بارے میں ایک مختصر تعارف پیش کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلدیو پرکاش نے، اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں چھوٹے اور بڑے سائز کی برانچوں میں بینک کاری میں 30 سال سے زیادہ کے تجربے کے بعد جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی اور سی ای او کی حیثیت سے اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ قبل ازیں، ریزرو بینک انڈیا نے تین سال کی مدت کے لیے جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی اور سی ای او کے طور پر ان کی تقرری کو منظوری دی تھی۔ اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے، پرکاش، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ممبئی میں چیف جنرل منیجر (ڈیجیٹل اور ٹرانزیکشن بینکنگ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ) تھے۔
اپنے نئے کردار میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، جموں اور کشمیر بینک ایک بھرپور میراث ہے، جس کی بنیاد ہندوستان کی آزادی سے پہلے ہی رکھی گئی تھی۔ اس لیے، یہ بینکنگ خدمات کے احترام اور شہریوں کے فوائد کو برقرار رکھنے کے بہترین مفاد میں ہے کہ بینک کو اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ اصولوں کے ساتھ منظم کیا جائے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کا بینک بعض مواقع پر غلط وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہا ہے۔ انہوں نے کہا، لہذا، تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری بنک کو اس کی سابقہ ساکھ پر بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے، یہ ضروری ہے کہ بینکنگ حکام انتہائی دیانتداری کے ساتھ برتاؤ کریں اور ساتھ ہی ساتھ خارجی یا بیرونی اثرات بھی بینک کے کام میں مداخلت کرنے سے باز رہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئی صنعتی پالیسی کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے میں جے اینڈ کے بینک کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، یوٹی کے باہر سے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ، بینک انتظامیہ کو اپنا سب سے دوستانہ چہرہ پیش کرنا ہو گا جو ’’کاروبار کرنے میں آسانی‘‘ کے اعتماد کے ساتھ، دور دراز سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرے۔
جناب بلدیو پرکاش نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے اور ساتھ ہی وزیر موسوف سے درخواست کی کہ وہ انہیں وقتاً فوقتاً اپنے مشورے اور معلومات فراہم کرتے رہیں۔
*****
U.No.6634
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1835190)
Visitor Counter : 154