سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دویانگ جنوں میں اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت تیز پورم ضلع سونت پور، آسام میں ان کی سہولت کا سامان اور متعلقہ آلات تقسیم کرنے کے لئے سماجک ادھیکار کتاشیور کا اہتمام

Posted On: 18 JUN 2022 10:44AM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دویانگ جنوں میں ان کی سہولت اور آسانی کا سامان اور آلات تقسیم کرنے کے لئے کلاگوروسنگیت مہاودیالیہ، لال متی، تیز پور، سونت پور ضلع آسام میں ایک سماجک ادھیکار کتا شیور کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس شیور کا اہتمام معذور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے نے ALIMCO اور سونت پور کے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے 20 جون 2022 کو دوپہر میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

199.60 لاکھ روپے کی مالیت کے 3445 امدادی سامان اور آلات1808 پہلے سے منتخبہ معذور افراد میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ فروری اور مارچ 2022 میں سونیت پور ضلع کے مختلف علاقوں مین اے ایل آئی ایم سی او نے جائزہ کیمپ لگائے ،جہاں ان معذوروں کو امدادی سامان کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی اور نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیمپ کا افتتاح کریں گی۔ اس تقریب میں حکومت آسام کے ہاؤسنگ اور شہری امور اور آبپاشی کے وزیر جناب اشوک سنگھل ، تیز پور حلقے کے ممبر پارلیمنٹ جناب پلب لوچن داس بہ نفس نفیس موجود ہوں گے۔

اے ایل آئی ایم سی او اور سونیت پور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران تقریب میں شریک ہوں گے۔

مندرجہ بالا ایونٹ کی لائیو سٹریمنگ کا لنک درج ذیل ہے:-

 

 

****

U.No:6618

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1835130) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi