جل شکتی وزارت

این ایم سی جی نے نئی دہلی میں ’پیشہ وارانہ صحت و سلامتی آڈٹ‘ کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا


ہر شخص ایک باوقار اور صحت مند زندگی جینے کا حقدار ہے؛ تمام کارکنان کی مکمل سلامتی  کو یقینی بنایا جانا چاہئے: این ایم سی جی ایس کے ڈائرکٹر جنرل

Posted On: 17 JUN 2022 7:19PM by PIB Delhi

قومی مشن برائے صاف ستھری گنگا کے ذریعہ 17 جون 2022 کو نئی دہلی میں ’پیشہ وارانہ صحت و سلامتی آڈٹ‘ کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل  جناب جی اشوک کمار نے ورکشاپ کی صدارت کی ، جس میں ریاستوں کے حصہ داران اور ٹھیکیدار حضرات کے علاوہ عالمی بینک اور این ایم سی جی کے افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے اور ’ایس ٹی پی اور سیویج نیٹ ورک کنسٹرکشن  میں اور آپریٹنگ سہولتوں کے لیے کیے جانے والے خصوصی سلامتی اقدامات ‘کے موضوع پر پرزنٹیشن دینے والے ٹھیکیداروں میں ، ایل ای اے ایسو سی ایٹ  جنوبی ایشیا، توشیبا واٹر، وولٹاس لمیٹڈ، ایل اینڈ ٹی انفراسٹرکچر، وی اے ٹیک وباگ اور شپورجی پلون جی ، شامل تھے۔ دو تکنیکی سیشنوں کا بھی اہتمام کیا گیا ، جن میں تعمیراتی اور آپریشن مرحلہ کے دوران ’گندے پانی کو پھر سے قابل استعمال بنانے کے پلانٹوں اور نیٹ ورکس میں خطرات اور انہیں کم کرنے کی کلیدی حکمت عملیاں‘ کے موضوع پر منعقدہ سیشن بھی شامل تھا۔

افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے، این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار   نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ ایک ایسے ازحد اہم پہلو پر منعقد کی جا رہی ہے ، جسے عام طور پر جلد بازی میں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مشن برائے صاف ستھری گنگا نے ان کارکنان کی سلامتی کو بہت سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے جو پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، اور یہ مشن ان کی دیکھ بھال کے لیے  پابند عہد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’ہمارے لیے تمام زندگیاں معنی رکھتی ہیں اور ہر شخص ایک باوقار اور صحت مند زندگی جینے کا حقدار ہے۔‘‘

اپنی خود کی زندگی کا تجربہ ساجھا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کارکنان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کام کی پیش رفت پر راست طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ’’2005 میں کڈپہ میں بطور ڈی ایم، میری مدت کار کے دوران، اُن کارکنان کے بچوں کے لیے ایک اسکول قائم کیا گیا جو ضلع میں قائم  کیے گئے ایک بہت بڑے میڈیکل کالج میں تعمیراتی کام انجام دے رہے تھے۔ ہم نے تمام بچوں کے لیے رہنے ، کھانے اور کوچنگ کا انتظام کیا اور پھر ان کی سلامتی اور عافیت کا سامان مہیا کرایا۔ یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ کام کاج کے آؤٹ پٹ میں ڈرامائی طور پر اضافہ رونما ہوا کیونکہ کارکنان، خصوصاً وہ خواتین جو کہ کام کی جگہ پر اپنے بچوں کی موجودگی کو لے کر فکر مند رہتی تھیں، اب بے فکر ہو کر کام کر سکتی تھیں۔ انہوں نے اپنے کام کی شفٹ میں دوگنا اضافہ کیا اور پروجیکٹ توقع سے قبل مکمل ہوگیا۔‘‘

جناب کمار نے کہا کہ کارکنان کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی طرح کے حادثے کو ٹالا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوشا ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے معاملہ میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمامی گنگے ملک کے ازحد مقتدر پروجیکٹوں میں سے ایک ہے اور  اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کارکنان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے اور کام کاج کے دوران انہیں سلامتی اور صحت سے متعلق خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اس سطح پر پہنچ چکا ہے جہاں ایسے اقدامات کسی اور کے کہنے کی بجائے خود ہی کرنے چاہئیں۔

عالمی بینک کے سینئر ماہر ماحولیات جناب اسفریچو اباٹے  نے ’آپریشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی سیکنڈ نیشنل  گنگا ریور بیسن پلان‘ کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن پیش کی اور پیشہ وارانہ صحت و سلامتی سے متعلق اہم مسائل  پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کام کاج کے دوران ہونے والی اموات کی وجوہات اور تعمیراتی تحفظ سے متعلق اعدادو شمار ساجھا کیے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ معلومات ، عہد بستگی، وسائل کی تخصیص، منظم نقطہ نظر، قیادت اور کارکنان کی شراکت داری اور تربیت، کچھ ایسے طریقہ کار ہیں جن کے توسط سے حادثات میں تخفیف کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ صحت و سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرناہوگا۔

اوشا کا مقصد کام کاجی مردو خواتین کے لیے کام کے محفوظ معیارات ترتیب دینے اور نافذ کرنے  اور تربیت، عوامی رسائی ، تعلیم اور تعمیل میں مدد فراہم کرکے محفوظ اور صحت مند حالات کو یقینی بنانا ہے۔او ایچ ایس مینجمنٹ مسلسل بہتری کا ایک عمل ہے۔ ایک مناسب او ایچ ایس نظام کے لیے او ایچ ایس طور طریقوں ، خطرے کا تجزیہ، تربیت، یوزر فرینڈلی انٹرفیس، مناسب کمیونی کیشن اور حادثات کی بروقت رپورٹنگ کے لیے اچھی منصوبہ بندی درکار ہوتی ہے۔

ورکشاپ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ کام کاج کی محفوظ جگہ فراہم کرانا آجرین کی ذمہ داری ہے۔ آجرین اپنے کارکنان کو کام کاج کے لیے ایسی جگہ مہیا کرائیں جہاں سنگین خطرات نہ ہوں اور انہیں اوشا کے صحت و سلامتی  کے معیارات پر عمل کرنا چاہئے۔ ورکشاپ کے دوران، عالمی بینک کی تحفظاتی پالیسی کے مطابق درکار او ایچ ایس طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے۔ تربیت کے بعد، ایک چھوٹا سا کوئز اور ڈسکشن فورم بھی منعقد کیا گیا۔ تقریب کے دوران اوشا پر ایک مختصر فلم بھی دِکھائی گئی اور  این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل کے ذریعہ ، بہار میں وولٹاس کے ذریعہ شائع کیے جانے والے ماہانہ اخبارنامہ سیفٹی، اینوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ نیوز کا اجراء بھی کیا گیا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6599



(Release ID: 1834969) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi