قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے اسپانسر  شدہ فیلوشپ  نے میزورم کی آیوشی لنگوا کو نئی بلندیوں کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے


قبائلی امور کی وزارت کے اسکالرشپ سیل نے خواہشمند اسکالرز کے لیے اسکالرشپ تک رسائی کوزیادہ  آسان بنا دیا ہے: آیوشی لینگوا

Posted On: 03 JUN 2022 3:22PM by PIB Delhi

آیوشی لنگوا، جس کا تعلق میزورم کے ایزول سے ہے، ہمیشہ خود روزگار اور غیر رسمی قبائلی غریبوں کے تناظر میں ہندوستان میں قبائلی برادریوں سے متعلق موجودہ مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں مزید جاننے کی طرف مائل تھی۔ قبائلی امور کی وزارت کی اسپانسر شدہ فیلوشپ نے اسے انسانیات اور سماجی   سائینسز کے محکمے میں  تحقیقی پروجیکٹ ’شمال مشرق کی قبائلی شہری غیر رسمی معیشت میں  اسٹریٹ وینڈنگ ( خوانچہ  فروشی ): ایزول، میزورم کا ایک کیس اسٹڈی‘پر پی ایچ ڈی کرنے میں مدد کی۔

آیوشی لِنگوا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور اس کے ریٹائرڈ والدین اور گھر میں معمولی آمدنی کے ساتھ، پی ایچ ڈی کا راستہ ایک بہت دور کا خواب لگتا تھا۔ بہر حال، اس نے گجرات کی سنٹرل یونیورسٹی سے ایم فل (اکنامکس) کی ڈگری کے لیے درخواست دی اور اپنی تحقیق کی طرف اپنا سفر شروع کیا۔ ایم فل کے دوران اسے محض 5000 روپے ماہانہ کی فیلوشپ ملتی تھی ۔ جب ہی ان کی سابق سپروائزر، پروفیسر اندرا دتہ، اور ساتھیوں نے انہیں اس  فیلوشپ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی جو با صلاحیت قبائلیوں کو قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے مل سکتی ہے۔

اس نے اس کے لیے کافی تحقیق کی اور فوری طور پر 2017 میں اس کے لیے درخواست دی۔ اسی سال، اس کا انتخاب فیلوشپ کے لیے ہوا اور اس کے لیے کھڑگپور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے نامور اداروں میں پی ایچ ڈی کے لیے درخواست دینے کے کئی تعلیمی مواقع کھل گئے۔ گرانٹس نے اس کی بھاری فیسوں، ہاسٹل کے اخراجات، ہنگامی ضروریات اور دیگر فیسوں کی ادائیگی میں مدد کی۔ اس نے اسے 2020 سے 2021 تک اس کے  فیلڈ ڈیٹا ریسرچ کو انجام دینے میں بھی بے حد مدد کی ہے۔

وہ اس بات کی بھی تعریف کرتی ہیں کہ قبائلی امور کی وزارت کے انتظامی اور اسکالرشپ سیل نے خواہشمندا سکالرز کے لیے وظائف تک رسائی کو زیادہ  آسان بنا دیا ہے۔ شکایات کے پورٹل نے اس کے تمام سوالات کو تیز رفتار کارروائیوں/حل کے ساتھ حل کیا، اس طرح کانفرنسوں اور ورکشاپس کے ذریعے ذاتی رابطے کے ذریعے قبائلی امور کی وزارت کے حکام کی مدد سے درخواست کا عمل اس کے لیے  زیادہ آسان ہو گیا۔ سخت لاک ڈاؤن کے دوران، قبائلی امور کی وزارت ( ایم او ٹی اے )  فیلوشپ  نے ان کو وقت پر گرانٹس کو  یقینی بنانا جاری رکھا ۔ اس کی فیلوشپ نے اسے اپنے تعلیمی منظر نامے میں اعلیٰ مقاصد حاصل کرنے میں مدد کی ہے اور اسے اعتماد اور آزادی کے ساتھ بااختیار بنایا ہے۔ اسے اپنی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے اب کسی پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

مستقبل قریب میں، وہ اپنے بارے میں  بہتر حل اور قبائلی برادریوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کا تصور رکھتی  ہے، خاص طور پر، غیر رسمی روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے تناظر میں۔ وہ آگے آنے اور دیگر قبائلی اسکالرز کی ان کی تعلیمی یا تحقیقی صلاحیتوں میں رہنمائی کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے بھی تیار ہے تاکہ اسکالرز کو ان کے  پی ایچ ڈی کے سفر میں پیش آنے والے  چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد مل   سکے ۔

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 6588



(Release ID: 1834739) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi