وزارت خزانہ

سوویرین گولڈ بانڈ منصوبہ 23-2022

Posted On: 16 JUN 2022 4:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے انڈین ریزرو بینک کے مشورے سےسوویرین گولڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جنہیں قسطوں میں درج ذیل کلنڈر کے مطابق جاری کیا جائے گا:

 

نمبر شمار

قسط

خریدنے کے لئے درخواست کی مدت

بانڈ جاری کرنے کی تاریخ

1.

23-2022سیریزI

20جون-24جون 2022

28جون 2022

2.

23-2022سریزII

22اگست-26اگست 2022

30اگست 2022

 

ان بانڈوں کی فروخت منظور شدہ بینکوں(چھوٹے مالی بینکو اور ادائیگی بینکوں کو چھوڑ کر)اسٹاک ہولڈنگ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ(ایس ایچ سی آئی ایل)نامزد ڈاک گھروں اور تسلیم شدہ اسٹاک ایکسچینجوں  جیسے کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمٹیڈ اور بامبے اسٹاک ایکسچینج لمٹیڈ  کے توسط سے کی جائے گی۔ اس بانڈ کی خصوصیات اس طرح ہے:

 

نمبر شمار

مدد

تفصیل

1

مصنوعات کا نام

سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم 23-2022

2

جاری کرنا

حکومت ہند کی جانب سے انڈین ریزرو بینک  کے ذریعے جاری کئے جائیں گے

3

اہلیت

اِن بانڈوں کی فروخت ذاتی رہائشیوں ، ہندو غیر منقسم خاندان،ایچ یو ایف، ٹرسٹ یونیورسٹیوں اور مذہبی اداروں تک ہی محدود رہے گی

4

قیمت زمرہ

اِن بانڈوں کو ایک گرام کی بنیادی اِکائی کے ساتھ سونے کے گرام سے متعلق معیار میں درج کیا جائے گا

5

مدت

اس بانڈ کی مدت آٹھ سال ہوگی اور پانچویں سال میں اس باہر نکلنے کا متبادل رہے گا، جس کا استعمال سود ادائیگی کی اگلی تاریخوں پر کیا جاسکتا ہے

6

کم سے کم شکل

سرمایہ کاری کی کم از کم قابل تسلیم حد ایک گرام سونا ہوگی

7

زیادہ سے زیادہ حد

خریدنے کی زیادہ سے زیادہ حد افراد کے لئے 4کلو گرام، ایچ یو ایف کے لئے بھی 4کلو گرام اور ٹرسٹ و اسی طرح کی اِکائیوں کے لئے 20کلو گرام فی مالی سال(اپریل-مارچ)ہوگی۔ اس کے ضمن میں سرکار کے ذریعے وقت وقت پر نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خود اعلان نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ سالانہ حد میں سرکار کے ذریعے ابتدائی فروخت کے دوران مختلف سریز کے تحت خریدے گئے بانڈ اور بازار سے خرید گئے بانڈ بھی شامل ہوں گے۔

8

مشترکہ رکھنے والے

مشترکہ ملکیت کی حالت میں 4کلو گرام کی سرمایہ حد صرف اول درخواست گزار پر لاگو ہوگی۔

9

جاری قیمت یا ایشو پرائس

بانڈ کی قیمت ہندوستانی روپے میں طے کی جائے گی، جو خرید مدت سے ٹھیک پچھلے ہفتے کے آخری تین کام کے دنوں پر 999خالص سونے کی بند قیمت کے عام اوسط پر مبنی ہوگی۔ اس کی اشاعت انڈیا بلین اور جویلرس ایسوسی ایشن لمٹیڈ(آئی بی جے اے)کے ذریعے کی جائے گی۔ سونا بانڈ کی جاری قیمت ان لوگوں کے لئے فی گرام 50روپے کم ہوگی ، جو اس کی خریداری آن لائن کریں گے اور اس کی ادائیگی ڈیجیٹل ذرائع سے کریں گے۔

10

ادائیگی کا متبادل

بانڈ کی ادائیگی یا تو نقد ادائیگی (زیادہ سے زیادہ 20ہزار روپے تک)یا ڈیمانڈ ڈرافٹ یا چیک یا الیکٹرونک بینکنگ کے توسط سے کی جاسکے گی۔

11

جاری فارم

ان سونا بانڈوں کو جی ایس ایکٹ 2006 کے تحت حکومت ہند کے اسٹاک کی شکل میں جاری کیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کو اس کے لئے ایک ہولڈنگ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ ان بانڈوں کو ڈیمیٹ شکل میں بدلا جاسکتا ہے۔

 

12

اجراء قیمت

اجراء قیمت ہندوستانی روپے میں ہوگی، جو 999 خالص سونے کے بند قیمت کے پچھلےتین کام کے دنوں کی عام اوسط پر مبنی ہوگی۔ اس کی اشاعت انڈیا بلین جویلرس ایسو سی ایشن لمٹیڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔

13

فروخت کا ذریعہ

ان بانڈوں کی فروخت  کامرشیل بینکوں، اسٹاک ہولڈنگ کاروپریشن انڈیا لمٹیڈ نامزد ڈاک گھروں (جنہیں نوٹیفائی کیاجاسکتا ہے)اور تسلیم شدہ اسٹاک ایکسچینجوں جیسے کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمٹیڈ اور بامبے اسٹاک ایکسچینج لمٹیڈ کے ذریعے براہ راست یا ایجنٹوں کے ذریعے کی جائے گی۔

14

سود شرح

سرمایہ کاروں کو فی سال 2.50فیصد کی مقررہ شرح سے معاوضہ دیا جائے گا، جو درج قیمت پر ہر چھ مہینے میں قابل ادا ہوگا۔

15

ضمانت یا گارنٹی کی شکل میں

ان بانڈوں کا استعمال قرضوں کے لئے ضمانت یا گارنٹی کی شکل میں کیا جاسکتا ہے۔ قرض –قیمت(ایل ٹی وی)کے تناسب کو عام سونا قرض کے برابر طے کیا جائے گا، جس کے بارے میں ریزرو بینک کے ذریعے وقت وقت پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔

16

کے وائی سی دستاویز

اپنے گاہک کو جانو(کے وائی سی)سے جڑے معیار وہی ہوں گے، جو  بنیادی طورپر سونے کی خریداری کے لئے طے کئے جائیں گے۔کے وائی سی دستاویز جیسے کہ ووٹر آئی ڈی، آدھار کار؍پین یا ٹین ؍پاسپورٹ کی ضرورت ہوگی۔ ہر درخواست کے ساتھ سرمایہ کاروں کو جاری مستقل کھاتہ نمبر (پین )کی کاپی بھی ضرور منسلک کی جانی چاہئے۔

17

ٹیکس دین داری

انکم ٹیکس قانون 1961(1961 کی دفعہ 43)کے التزامات کے مطابق سونا بانڈ پر حاصل ہونے والے سود پر ٹیکس کی ادائیگی کرنی گی۔کسی بھی شخص کو ایس جی بی کے اجراء پر ہونے والے مالی فائدے کو ٹیکس فری کردیا گیا ہے۔ بانڈ کی منتقلی پر کسی بھی شخص کو حاصل ہونے والے طویل مدتی مالی فائدے پر انڈیکس سیشن یا قیمت اشاریے سے جوڑنے کے سبب ٹیکس بوجھ کم کرنے سے متعلق فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

18

ٹریڈنگ اہیلت

ٹریڈنگ کے لئے ایس جی بی اہل ہوں گے۔

19

ایس ایل آر سے متعلق اہلیت

صرف حاصل کرنے والا ؍ہائپو تھیکیشن ؍عہد کو لاگو کرنے کے عمل کے توسط سے بینکوں کے ذریعے تحویل شدہ ایس جی بی کو مادہ جاتی تناسب گنا جائے گا۔

20

کمیشن

ان بانڈوں کی تقسیم پر کمیشن حاصل کرنے والا دفاتر کو حاصل کل رقم پر ایک فیصد کی شرح سے دیا جائے گا اور وصول کنندہ دفتر کم سے کم 50 فیصد کمیشن اُن  ایجنٹوں یا ذیلی ایجنٹوں کے ساتھ ساجھا کریں گے، جن کے توسط سے متعلقہ کاروبار حاصل کیا گیا ہے۔

 

*************

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6568



(Release ID: 1834620) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Punjabi