وزارت خزانہ

انتہائی جانچ پڑتال کی وجہ سے پیدا شدہ ٹیکس دہندگان کی شکایات سے نمٹنے کے لئے مقامی کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے کام کاج سے متعلق  نظر ثانی شدہ ہدایات جاری

Posted On: 16 JUN 2022 5:44PM by PIB Delhi

سی بی ڈی ٹی کی پالیسی اور ٹیکس دہندگان کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کو کم کرنے کے عزم کے ساتھ سی بی ڈی ٹی نے مقامی کمیٹیوں کی تشکیل اور کام کاج کے لئے نظر ثانی شدہ ہدایات جاری کی ہیں تاکہ انتہائی جانچ پڑتال سے پیدا ہونے والی ٹیکس دہندگان کی شکایات سے نمٹا جا سکے۔ نظر ثانی شدہ ہدایات فائل نمبر 225/101/2021-آئی ٹی اے-دوئم، مورخہ 23 اپریل 2022 کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔

اس ہدایت میں ایسے معاملات میں جہاں لوکل کمیٹی نے انتہائی جانچ پڑتال سے کام لیا ہو یا جہاں فطری انصاف کے اصولوں کی پابندی نہ کی گئی ہو، ذہن کا استعمال نہ کیا گیا ہو یا اسیسنگ آفیسر/اسسمنٹ یونٹ سے سنگین غفلت ہوئی، وہاں متعلقہ افسر کے خلاف مناسب انتظامی کارروائی شروع کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

نظر ثانی شدہ ہدایات فائل نمبر 225/101/2021-آئی ٹی اے-دوئم، مورخہ 23 اپریل 2022 اس پتے پر دستیاب ہیں:

 www.incometaxindia.gov.in  https://incometaxindia.gov.in/Lists/Latest%20News/Attachments /518/Instrution-225-101-2021.pdf

*****

U.No:6571

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1834611) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Punjabi