الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک پالیسی کے مسودے پر عوامی مشاورت
ڈیٹا گورننس کے لئے ایک جدید فریم ورک تیار کرنے کی نریندر مودی حکومت کی سوچ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کو پوری طرح متحرک کر دے گی: راجیو چندر شیکھر
وزیر اعظم عوامی مشاورت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ان کے نزدیک ذمہ داران کی وسیع کائنات سے حاصل وسیع معلومات کی مدد سے پالیسیاں سازی کا سب سے مؤثر طریقہ ہے : راجیو چندر شیکھر
Posted On:
16 JUN 2022 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں 14 جون 2022 کو نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک پالیسی کے مسودے پر ذمہ داران کی بات چیت ہوئی۔ یہ بار چیت برقیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کی موجودگی میں ہوئی۔
صنعت، اسٹارٹ اپس، اکیڈمیا، تھنک ٹینکس، بین الاقوامی الائنسیز اور مختلف وزارتوں کے سرکاری عہدیداروں کے 250 سے زائد ذمہ داران نے شرکت کی۔
مملکتی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر نے ہندوستان میں حکومت اور عام شہریوں کی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے نتیجے میں ڈیٹا کے حجم میں اضافے پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے اس ڈیٹا کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کا وژن ڈیٹا گورننس کے لئے ایک جدید فریم ورک تیار کرنا ہے جو ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کو متحرک کرنے والا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی جی ایف پی کا مقصد حکومت کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور انتظام کو معیاری بنانا اور اے آئی اور ڈیٹا کی قیادت میں تحقیق اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو متحرک کرنا ہے۔
وزیر مملکت نے مجموعی ڈیٹا ایکو سسٹم میں حصہ لینے میں پرائیویٹ ذمہ داران کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور اس پالیسی اور اس کے نفاذ کے لئے ایک باہمی اور شراکتی نقطہ نظر کو یقینی بنانے پر حکومت کی توجہ پر زور دیا۔ وزیر اعظم عوامی مشاورت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ان کے نزدیک ذمہ داران کی وسیع کائنات سے حاصل وسیع معلومات کی مدد سے پالیسیاں سازی کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت ہندوستان کی عالمی سطح پر مسابقتی ڈیجیٹل معیشت اور اسٹارٹ اپس کی خاطر عالمی معیار کے قوانین کو یقینی بنانے کے لئے عوامی مشاورت کرتی ہے۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک پالیسی کے مسودے کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا جس میں ڈیٹا گورننس کے حوالے سے حکومت کے مکمل نقطہ نظر پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راجندر کمار نے نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک پالیسی کے مسودے کی کلیدی دفعات کا مفصّل جائزہ پیش کیا۔
پالیسی کا مسودہ اور اس کی بنیاد جس پر اسے بنایا گیا ہے حکومتی ڈیٹا شیئرنگ کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا، ڈیزائن کے ذریعہ رازداری اور حفاظت کے ارد گرد اصولوں کو فروغ دے گا، گمنام ٹولز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گا اور پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لئے غیر ذاتی ڈیٹا تک مساوی رسائی کو یقینی بنائے گا۔
پیش کردہ مختلف تجاویز میں آئی ڈی ایم او کے کام کے بارے میں آگاہ کرنے والے مشاورتی عمل کو جاری رکھنا، مربوط ڈیٹاسیٹس کی مستقبل کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی گنجائشیں نکالنا اور نجی کھلاڑیوں کے ساتھ معاملات کی نوعیت کے بارے میں وضاحتیں شامل ہیں۔ مزید برآں انڈیا ڈیٹا مینجمنٹ آفس کے کاموں کے بارے میں معلومات اور وضاحت، اے آئی جدت طرازی اور نجی شعبے کے ساتھ فعال تعاون کے لئے تشریح شدہ ڈیٹاسیٹس تک رسائی اور سوشل امپیکٹ فرموں کو ڈیٹا کی صلاحیت بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
*****
U.No:6562
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1834599)
Visitor Counter : 141