بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان کے ساحل پر رو-رو اور رو- پیکس فیری سروس کو چلانے کے لیے رہنما خطوط کا مسودہ شراکت داروں کی مشاورت کے لیے جاری کیا گیا
Posted On:
16 JUN 2022 12:20PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) نے اپنے ساگرمالا پروگرام کے تحت، ملک میں رو-رو (رول آن، رول آف) فیری اور آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے ایک ایکونظام شروع کیا ہے۔ نقل و حمل کے اس موڈ کے متعدد فوائد ہیں جن میں سفر کےا وقات میں کمی، سازوسامان کی لاگت میں کمی اور ٹرانسپورٹ کے روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں کم آلودگی شامل ہیں۔
کشتی کی خدمات کے زبردست امکانات اور غیرمعمولی فائدوں کے پیش نظر، وزارت 1900 کروڑ روپئے کی کل پروجیکٹ کے ساتھ 45 پروجیکٹوں کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔ ساگرمالا پروگرام کے تحت، وزارت نے گجرات میں گھوگھا - ہزیرہ اور مہاراشٹر میں ممبئی - مانڈوا کے درمیان رو-پیکس فیری خدمات شروع کی ہے ۔ ان فیری خدمات کی بدولت 7 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا اور ان خدمات کے ذریعہ 1.5 لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت ہوئی ہے،اس سے صاف ستھرے ماحولیات کو فروغ ملا ہے اور عوام کے بہبود کا خیال رکھا گیا ہے۔
ان پروجیکٹوں کی کامیابی اور زیادہ مانگ اور امکانات کے پیش نظر، گجرات میں پیپاواو اور ملدوارکا اور مہاراشٹر میں گھوڈبندر، ویلدور، وسئی، کاشد، ریواس، منوری اور جے این پورٹ وغیرہ پر اضافی پروجیکٹز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان سب کے علاوہ وزارت آندھرا پردیش میں 4 پروجیکٹوں، اڈیشہ میں 2 اور تمل ناڈو اور گوا میں ایک ایک پروجیکٹ کو تعاون فراہم کررہی ہے۔
وزارت نے ہندوستان کے ساحل پر رو-رو اور رو-پیکس فیری خدمات کو چالو کرنے کے لئے رہنما خطوط کا ایک مسودہ اس وقت تیار کیا ہے جب شراکت داروں سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کو شامل کیا گیا ۔ ان رہنماخطوط میں فیری آپریشن کے دو پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں؛ ٹرمینل آپریشن کے لیے رعایت اور رو-پیکس ویسلز کو چالو کرنے کے لئے لائسنس شامل ہیں۔
یہ رہنما خطوط غیر ضروری تاخیر ، عدم اتفاق کو ختم کرکے اور کسٹرانٹرفیس پر ڈیجیٹل انٹروینشن کو متعارف کرکے کاروبار کو آسان بنانے کو فروغ دینے کے ساتھ فیری خدمات کو چالو کرنے اور اس کو فروغ دینے میں ہم آہنگ اور ہموار کریں گے۔وہ طریقہ کار کو معیاری بنا کر اس طرح کے پروجیکٹوں کے نفاذ میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں اور بندرگاہ کی اتھارٹیز کی بھی مدد کرسکیں گے۔ مزید یہ کہ اس سے نجی شراکت داروں میں اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح ان کی شرکت میں اضافہ ہوگا اور ایسے پروجیکٹوں میں صحت مند مسابقت کو بھی فروغ مل سکے گا۔
وزارت تمام شراکت داروں سے ہندوستان کے ساحل پر رو-رو اور رو-پیکس فیری خدمات کو چالو کرنے کے لئے رہنما خطوط کے مسودہ پر تجاویز اور فیڈبیک حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دستاویز کو ایم او پی ایس ڈبلیو کی ویب سائٹس اور ساگرمالا کی ویب سائٹس سے بالترتیب https://shipmin.gov.in/ اور https://sagarmala.gov.in/ سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور تجاویز ۔ اشاعت کی تاریخ سے 21 دنوں کے اندر رہنما خطوط کے ضمیمہ I کے طور پر منسلک پروفارما میں تجاویز https://sagarmala.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہیں۔
ش ح۔ح ا ۔ م ص
(U: 6555)
(Release ID: 1834487)
Visitor Counter : 245