وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی خرید پالیسی
Posted On:
15 JUN 2022 8:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15جون؍2022
پرسار بھارتی میں کاروبار کرنے میں آسانی کے جذبے سے پہلی بار پرسار بھارتی ممبر (مالیات)ڈی پی ایس نیگی، ایڈیشنل سیکریٹری نیرجا شیکھر ا ور دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں آئی اینڈ بی کے سیکریٹری جناب اپورو چندر کے ذریعے ایک خرید پالیسی جاری کی گئی۔
پرسار بھارتی خرید پالیسی آل انڈیا ریڈیو(اے آئی آر)اور دور درشن(ڈی ڈی)سمیت تمام پرسار بھارتی ورٹیکل میں تمام خرید اداروں کو سب سے زیادہ مقابلہ جاتی قیمتوں پر اشیاء خدمات اور مذکور معیارات کے کام کی خرید کے لئے غیر جانب دارانہ منصفانہ اور شفاف طریقے سے ایک ہدایت ہے۔ اسے پورا کرنے کے لئے پرسار بھارتی کو ایک یکساں اور اچھی طرح سے تیار شدہ پالیسی ضابطے اور عمل کی ضرورت تھی، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اہم کام وقت پر اچھی طرح سے اجتماعی طریقے سے اور کم سے کم لاگت کے ساتھ پورا ہو سکے۔
خرید پالیسی جاری کرنے کے موقع پر آئی اینڈ بی کے سیکریٹری جناب اپورو چندرا نے اس طرح کی مربوط پالیسی لانے میں پرسار بھارتی کی کوششوں کی ستائش کی، جو تنظیم کو کئی میل کے پتھر وقت پر حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔
خرید عمل کو خرید کے طریقوں کے ساتھ اہم مرحلوں میں الگ کیا جائے گا، جو معیار اور خرید وقت میں کمی کو متاثر کرے گا۔
ممبر (مالیات) اور ممبر (عملہ) جناب ڈی پی ایس نیگی نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ مربوط پالیسی خرید عمل میں تیزی لانے میں مدد کرے گی، جس کے نتیجے میں بجٹ کا وقت پر استعمال ہوگااور خاص طور سے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے لئے وقت کی حد کو پورا کیا جاسکے گا۔‘‘خرید سرگرمیوں کے مختلف مرحلوں کے لئے مقرر شدہ وقت –حد ادارے کے خرید سسٹم کی اہلیت میں اضافہ کرے گا۔اس دستاویز کا ایک پی ڈی ایف ایڈیشن پرسار بھارتی کی ویب سائٹ: https://prasarbharati.gov.in پر دستیاب ہوگا۔
*************
ش ح- ج ق–ن ع
U. No.6533
(Release ID: 1834411)
Visitor Counter : 158