نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر جے شنکر اور جناب انوراگ ٹھاکر نے میجر دھیان چند اسٹیدیم میں پہلے ایس اے آئی اسکوئش کورٹس کا افتتاح کیا
Posted On:
15 JUN 2022 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15جون؍2022
مرکزی وزیر داخلہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور نوجوانوں کے امور و کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کے روز نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں اسکوئش کورٹس کا افتتاح کیا۔یہ ملک بھر میں کسی بھی مرکز میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھولا گیا پہلا اسکوئش کورٹس ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران کھیل کی سیکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی ، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان اور ڈائریکٹر (منصوبہ جات)این بی سی سی نلیش شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اسکوئش کے شوقین 68سالہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ‘‘آج اسکوئش کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئےمجھے خوشی ہورہی ہے۔ کھیل کی وزارت ، مکمل پروجیکٹ اور سہولتوں کو مہیا کرانے کےلئے پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔کئی کھیلوں کو اب پہچان مل رہی ہے اور ہندوستان کے وزیر جناب نریندر مودی جی کے ذریعے فٹنس کی طرز زندگی کو فروغ دینے اور صلاحیتوں کو موقع دینے کا پیغام ہر جگہ بازگشت کررہا ہے۔مودی جی ہمیشہ جسمانی فٹنس ، مقابلہ اور ذہنی مضبوطی پر زور دیتے ہیں، جو نیو انڈیا کے لئے ضروری ہے۔
جے شنکر نے یہ بھی ذکر کیا کہ حکومت ہند ملک میں اس طرح کی مزید سہولتیں تیار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا’’ہم ہر ممکن طریقے سے زیادہ سے زیادہ کھیل سہولتوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے۔میں نے 24سال کی عمر میں اسکوئش کھیلنا شروع کیا تھا اور آج میں 68سال کا ہوں۔ہمیں بس اچھی سہولتوں ، اچھے کوچ اور کھیلنے کے ارادے کی ضرورت ہے۔کھیلو اندیا اور فٹ انڈیا سب کے لئے ہے، اس کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔‘‘
پروجیکٹ کا سنگ بنیاد کھیل اور نوجوانوں کے امور کے سابق وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے دسمبر 2020ء میں رکھا تھا۔ اسکوئش ریکٹ فیڈریشن ، مشہور کھلاڑیوں کے نمائندوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر متعدد میٹنگیں ہوئیں اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ ہر اسٹیڈیم کل 6 اسکوئش کورٹ بنائے جائیں گے۔اِن 6 میں سے کل 3سنگل کورٹ کو کنورٹیبل کورٹ کی شکل میں رکھا جائے گا، جو 2 ڈبلز کورٹ میں تبدیل ہوں گے۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر اعظم کے وژن کو دہراتے ہوئے کہا ’’نریندر مودی جی ہمیشہ سے کھیل میں طاقت اور مقابلے کے ساتھ ساتھ ذہنی اعتماد کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ قومی خطہ راجدھانی میں اس سہولت کا ہونا اس ہدف کو حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔جب ایسا موقع ملتا ہے، تو نئے ستاروں کے ابھرنے کے امکانات ہوتے ہیں۔‘‘
حکومت ہند کے منصوبوں سے نوجوان چمپئن کیسے مستفید ہوسکتے ہیں، اس کا ذکر کرتےہوئے جناب ٹھاکر نے کہا’’مجھے پورا یقین ہے کہ اس طرح کا عالمی سطح کا اسکوئش بنیادی ڈھانچہ آنے والے سالوں میں یقینی طور سے ایسے اور زیادہ ہونہار چمپئنوں کو اپنا ہدف بنائے گا اور ہم اس کے توسط سے ان کی حمایت اپنے ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلوں انڈیا اسکیم کے ذریعے کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہندوستان نے پچھلے کچھ سالوں میں دولت مشترکہ کھیلو ں میں کل 3میڈل اور ایشیائی کھیلوں میں اسکوئش کے کھیل میں 13میڈل جیتے ہیں۔ یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔‘‘
میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں اسکوئش کورٹ کی تعمیر کو ہندوستانی کھیل فیڈریشن کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں کل 5.52کروڑ روپے لاگت سے منظوری دی گئی تھی۔ حکومت ہند کی ملکیت والے قومی عمارت تعمیراتی کارپوریشن(این بی سی سی)نے نئی دہلی میں کووڈ-19 سے متعلق اور آلودگی سے متعلق پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو پورا کیا۔
کمپلیکس میں 80لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ، مرد، خواتین اور معذور افراد کے لئے بیت الخلاء، ٹورنا منٹ روم؍آفس روم ، فیزیو تھیراپی روم، اسٹور، رسیپشن لابی،رکھ رکھاؤ کا علاقہ وغیرہ۔ڈھانچہ ، فیکٹری فنشڈ کسٹم ڈیزائن پی ای بی سپر اسٹرکچر اے ایس بی کےساتھ بنایا گیا ہے۔ورلڈ اسکوئش فیڈریشن کی منظوری سے 100دیواریں تعمیر کرائی گئی ہیں، جس میں پی یو ایف کی چھت لیمی نیشن سے مزین ہے۔
*************
ش ح- ج ق–ن ع
U. No.6532
(Release ID: 1834410)
Visitor Counter : 157