کانکنی کی وزارت
اپریل 2022ء میں معدنیات کی پیداوار میں 7.8فیصد کا اضافہ
Posted On:
15 JUN 2022 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15جون؍2022
اپریل 2022ء(بنیاد:12-2011100=)کے لئے کانکنی اور کوئرنگ سیکٹر کے معدنیات پیداواراشاریہ 116.0 تھا، جو اپریل 2021ء کی سطح کے مقابلے 7.8فیصد زیادہ ہے۔عبوری رپورٹ کے مطابق اپریل 2022ء میں ہندوستانی کانکنی بیورو (آئی بی ایم)کے اہم معدنیاتی پیداوار سطح کے اعدادو شمار یہ تھے:کوئلہ665 لاکھ ٹن، لِگنائٹ 40لاکھ ٹن،قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2748ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (کچا) 25لاکھ ٹن، باکسائٹ 2054 ہزار ٹن، کرومائٹ 455ہزار ٹن، کاپرکچا8 ہزار ٹن، سونا 111کلو گرام، لوہا دھات 218لاکھ ٹن، سیسہ 26 ہزار ٹن، میگنیزدھات 248 ہزار ٹن، زنک 124ہزار ٹن، چونا پتھر 343لاکھ ٹن، فاسفوریٹ 120ہزار ٹن، میگنی سائٹ 8ہزار ٹن اور ہیرا دو کیرٹ۔
اپریل 2022ء کے دوران مثبت اضافہ دکھانے والی اہم معدنیات کی پیداوار میں شامل ہے: میگنی سائٹ (44.3فیصد)، میگنیز(28.9فیصد)، کوئلہ(28.8فیصد)، لِگنائٹ(28.4فیصد)، باکسائٹ (18.5فیصد)، زنک (10.5فیصد)، قدرتی گیس(6.4فیصد) اور فاسفورائٹ(0.5فیصد)۔ منفی اضافہ دکھانے والی اہم معدنیات کی پیداوار میں شامل ہے:پیٹرولیم(کچا) (0.9 فیصد)، چونا پتھر(-2.7فیصد)، تانبا(-4.2فیصد)، لوہا دھات(-5.6فیصد)، سیسہ(-11.2فیصد)، کرومائٹ (-16.1 فیصد)اور سونا (-22.4فیصد)۔
*************
ش ح- ج ق–ن ع
U. No.6528
(Release ID: 1834345)
Visitor Counter : 139