وزارت اطلاعات ونشریات
ڈیجیٹل ڈی ڈی، اے آئی آر خبروں پر غیر متزلزل بھروسے کا اظہار
Posted On:
15 JUN 2022 4:03PM by PIB Delhi
ہندوستان اپنے پرانے برڈکاسٹر پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتا ہے، یہ بات رائٹر انسٹی ٹیوٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے ذریعہ پھر سے ثابت ہوگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کی خبروں پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا جاتا ہے۔
رائٹر انسٹی ٹیوٹ کی ڈیجیٹل نیوز رپورٹ 2022 میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے خبروں پر بھروسے میں معمولی اضافہ حاصل کرتے ہوئے 46 مارکٹوں میں مجموعی پوزیشن کو بہتر کیا ہے ۔ پرنٹ برانڈز اور پبلک برڈ کاسٹرز مثلا ڈی ڈی نیوز اور آل انڈیا ریڈیو کو سروے میں شامل افراد نے سب سے زیادہ بھروسے کے لائق بتایا: جبکہ 24 گھنٹے چلنے والی ٹیلی ویژن خبروں کے چینلوں پر کم بھروسہ دکھایا گیا۔
رائٹر انسٹی ٹیوٹ کا انڈین نیوزن برانڈز کے سروے میں پتہ چلا کہ آل انڈیا ریڈیو اور ڈی ڈی نیوز پر’’سب کا وشواس‘‘ بالترتیب 72 فی صد اور 71فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی ڈی نیوز اور آل انڈیا ریڈیو نیوز پر سب سے زیادہ بھروسے کے رجحان کے علاوہ، آل انڈیا ریڈیو نیوز اور ڈی ڈی نیوز کی رسائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ڈی ڈی اور اے آئی آر پر سب کا وشواس بڑھنے میں ڈی ڈی اور اے آئی آر کی ڈیجیٹل موجودگی کا بھی اہم کردار ہے۔
رائٹر انسٹی ٹیوٹ کا دعویٰ ہے کہ اس کی ڈیجیٹل سروے 2022 رپورٹ دنیا کی تقریبا آدھی آبادی اور 24مارکٹوں میں 93 ہزار آن لائن نیوز صارفین کے یوگوو سروے کی بنیاد پر ڈیجیٹل نیوز صارفین پر مبنی ہے۔
****
U.No:6525
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1834309)
Visitor Counter : 180