بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے گلیکسو اسمتھ کلائن کنزیومر ہیلتھ کیئر ہولڈنگز لمیٹڈ کی کارپوریٹ تنظیم نو کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
14 JUN 2022 6:12PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت گلیکسو اسمتھ کلائن کنزیومر ہیلتھ کیئر ہولڈنگز (نمبر2) لمیٹڈ(‘‘ جی وی سی او’’) کی کارپوریٹ تنظیم نو کے حصول کی منظوری دی۔
مجوزہ امتزاج میں جے وی سی او کی کارپوریٹ تنظیم نو شامل ہے، جس میں ڈیمرجر کا استعمال کرکےہیلیون کے ذریعے حصول اور جے وی سی او کے شیئر ہولڈرز پر مشتمل شیئر ایکسچینج کے اقدامات شامل ہیں۔ ڈیمرجر اور شیئرز کے تبادلے کے مراحل کی تکمیل کے فوراً بعد، ہیلیون کی شیئر ہولڈنگ کا اختیار، جی ایس کے، جی ایس کے کے ملحقہ اداروں اور جی ایس کے کے شیئر ہولڈرز ( مجموعی طور پر ہیلیون کے ووٹنگ کے حقوق کے 68فیصد کی نمائندگی کرتے ہوئے) اور (براہ راست/بالواسطہ) پی فائز( ہیلیون کے ووٹنگ حقوق کے 32 فیصد کی نمائندگی کرتے ہوئے) کے پاس ہوگا۔
یو کے میں رجسٹرڈ، جی ایس کے ، ایک ادویہ ساز کمپنی ہے جو دنیا بھر میں نسخے کی ادویات، ویکسین اور صارفین کی صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی تحقیق، ترقی، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ میں سرگرم ہے۔ صارفین کی صحت کی نگہداشت کے شعبے میں یہ ان مصنوعات کی تحقیق، ترقی، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ میں سرگرم ہے جو عام طور پر نسخے کے بغیر دستیاب ہوتے ہیں (یعنی، او ٹی سی) ۔
پی فائز ایک تحقیق پر مبنی حیاتیاتی ادویہ ساز کمپنی ہے اور دنیا بھر میں جدید ادویات کی تحقیق، ترقی، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔
ہیلیون ایک نیا شامل کردہ ادارہ ہے جس میں فی الحال کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہیں۔
جے وی سی او کو 2019 میں قائم کیا گیا تھا، جس میں جی ایس کے اور پی فائز کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں متعلقہ موروثی صارفین کی صحت کی دیکھ بھال کے کاروبار کو باہم ملایا گیا تھا۔ جے وی سی او (اپنے ذیلی اداروں اور ملحقہ اداروں کے ذریعے) صارفین کی صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی تیاری اور تقسیم میں مصروف ہے۔
سی سی آئی کے تفصیلی حکم بعد میں آئے گا ۔
*************
ش ح س ب ۔ رض
U. No.6513
(Release ID: 1834184)
Visitor Counter : 116