کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زرعی اورڈبہ بند خوراک کی اشیاء کی برآمدکی ترقی کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے ) نے آم کی برآمدات  کو فروغ دینے کے لئے بحرین میں 8روزہ آم فیسٹول کااہتمام کیا


مشرقی خطے سے حاصل ہونے والے آم کی 34اقسام کی نمائش کی جارہی ہے

Posted On: 14 JUN 2022 5:32PM by PIB Delhi

زرعی اورڈبہ بند خوراک کی اشیاء کی برآمدکی ترقی کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے ) نے آم کی برآمدات  کو فروغ دینے کے لئے  ہندوستانی سفارت خانے اور الجزیرہ گروپ کے اشتراک سے 13جون کو شاہی مملکت بحرین میں 8 روزہ آم فیسٹول کااہتمام کیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YAIS.jpg

فیسٹول میں مشرقی ریاستوں مغربی بنگال ، بہار، جھارکھنڈ، اترپردیش اوراڈیشہ کے 34قسم کے آم کی نمائش بحرین کی الجزیرہ گروپ سپرمارکیٹ کے 8مختلف مقامات پرکی جارہی ہے ۔ ان اقسام میں سے 27مغربی بنگال سے حاصل کی گئی ہیں جب کہ 2-2اقسام بہار،جھارکھنڈ  ، اڈیشہ سے ہیں اورایک قسم اترپردیش سے ہے ۔ یہ تمام قسم کے آم براہ راست کسانوں سے اوردوفارمرپروڈیوسر تنظیموں سے حاصل کئے گئے ہیں ۔ آم سے متعلق یہ میلہ 20جون ، 2022تک جاری رہے گا۔

بحرین کے آم فیسٹول میں نمائش کے لئے پیش کئے گئے آم میں مغربی بنگال کے 27مختلف آم کے نام ہیں ،بھوانی ، داؤد بھوگ ، امرپالی ، گلاب خاص ، روغنی ، دلشاد ، چٹرجی ، بملی ، رتن کیوڑہ ، ملکہ ،انان رس ، صاحب پاس ،کشن بھوگ ، لکشمن بھوگ ، مدھولتیکا ، رس گلہ، دواریکا ،  راجہ بھوگ ،امرت بھوگ ، اراجن ما، نیلانجنا ، رانی پسند ،رکھل بھوگ ، دیسی سندری ، لنگڑا ہم ساگر،اورکھیرساپاتی۔ جھارکھنڈ کا کملی اوربیجو جب کہ بہار کا زردآلو ، جوکہ جی آئی ٹیگ قسم ہے ، اورلنگڑا ۔نمائش میں اڈیشہ کا بینگن پلی اورہم ساگر اوراترپردیش کی دسہری آم کی نمائش بھی کی جارہی ہے ۔

ہندوستانی آم کی سبھی 34اقسام کو بحرین کے  حمالہ ، مہوز ، زنگ ، ظفیر، بدئیاہ ، عادلیہ ، سیف اورریفامیں واقع الجزیرہ کے 8الگ الگ اسٹور پرنمائش کےلئے پیش کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ آم سے تیارکئی اشیاء جیسے الجزیرہ بیکری میں تیارآم کا کیک ، جو س مختلف طرح کے مین گوشیک وغیرہ کو بھی فیسٹول میں نمائش کے لئے پیش کیاگیاہے ۔

بحرین میں آم کی نمائش ‘مین گو فیسٹول 2022’ کے تحت ہندوستانی آم کے لئے بین الاقوامی بازاروں کا پتہ لگانے کے لئے اپیڈا کی نئی پہل کا حصہ ہے ۔یہ ہندوستانی آم کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے اپیڈاکے عزم کا نتیجہ ہے کہ پہلی بار مشرقی ریاستوں کے آم کی 34اقسام کو بحرین میں نمائش کے لئے پیش کیاگیاہے ۔ اس سے پہلے زیادہ تر عالمی نمائش میں الفانسو، کیسر ، بینگن پلی وغیرہ جیسے جنوبی اورمغربی علاقوں سے حاصل ہونے والے آم اقسام کو نمائش کے لئے پیش کیاجاتاتھا ۔

آم فیسٹول کا افتتاح بحرین میں ہندوستانی سفیر جناب پیوش شریواستونے الجزیرہ گروپ کے چیئرمین جناب عبدالحسین خلیل دوانی کی موجودگی میں کیا۔  مرشد آباد ضلع انتظامیہ نے اپیڈا  کے تعاون سے بحرین تک آم کو پہنچانے کی سہولت فراہم کی ہے ۔

ہندوستان میں آم کو ‘پھلوں کا راجہ ’ بھی کہاجاتاہے ۔ اورقدیم کتابوں میں اسے کلپ ورکش (خواہش پوری کرنے والا درخت ) کہاگیاہے ۔ جب کہ ہندوستان کی بیشترریاستوں  میں آم کے باغات ہیں ۔اترپردیش ، بہار ، آندھراپردیش ، تلنگانہ اورکرناٹک کے آم ، اس پھل کی مجموعی پیداوار میں ایک بڑاحصہ فراہم کرتے ہیں ۔ الفانسو ، کیسر ، طوطہ پری اوربینگن پلی ہندوستان سے برآمدکئے جانے والی آم کی اہم اقسام ہیں ۔ آم کی برآمدخاص طورسے  تین شکلوں میں :تازہ آم ، آم کاگودا ، اورآم کے ٹکڑے کے طورپر ہوتی ہے ۔

**********

)ش ح ۔ ف ا۔ ع آ)

u-6517



(Release ID: 1834183) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Marathi , Hindi