وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

رِسُل پکُٹّی کا کہنا ہے کہ آواز میں خلاء اور معنی کو بیان کرنے کی صلاحیت موجود ہے


ساؤنڈ ڈیزائنر سامعین کے لئے  منتخب سماعت کو  انجام دیتا ہے

Posted On: 03 JUN 2022 6:25PM by PIB Delhi

رسل پکٹی نے کہا کہ آواز میں  خلاء اور معنی  کو بیان کرنے کی صلاحیت  موجود ہے۔کیمرہ صرف ایک تصویر لیتا ہے جو کہ مجرد ہے لیکن آواز کے ذریعہ اس کے  معنی  کی تعریف کی جاسکتی  ہے ۔17 ویں ممبئی بین الاقوامی  فلم فیسٹول  ایم آئی ایف ایف  2022  ‘سنیما میں آوازکی جمالیات  ’ کے موضوع  پر ایک ماسٹر کلاس  سے خطاب کرتے ہوئے جناب پکٹی نے کہا کہ  ‘‘آوازایک فلم میں ڈائریکٹر کے تصور کے مطابق مطلوبہ معانی  پیدا کرتی  ہے۔’’

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ساؤنڈ ڈیزائنر سامعین کے لئے منتخب سماعت  پیدا  کرتا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ    ”ایک ساؤنڈ ڈیزائنر کے طور پر میں  اپنے ساتھ دستیاب  بہت سی آوازوں سے انتخاب کرتا ہوں اور سامعین کو  ایک پیکج  پیش کرتا ہوں  جو ان کے لئے ایک مجموعی تجربہ بن جاتا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-13XWI.jpg

اوسکار جیتنے والی فلم سلم ڈاگ  ملیونیر  کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے جناب پکٹی نے کہا کہ انسانی دماغ آواز کو ایک خاص طریقے سے عمل میں لاتا ہے ،جسے ایک ساؤنڈ ڈیزائنر کو سمجھنا ضروری ہے ۔‘‘ انہوں نے  کہا کہ میں نے سلم ڈاگ  ملیونیر  کےلئے اس بنیادی نظریہ کے ساتھ آواز کو ڈیزائن کیا کہ کس طرح انسانی دماغ آواز کو  روبہ عمل لاتا ہے۔چنانچہ ہم نے ملٹی پل کیمروں کا استعمال کرکے ساؤنڈ کو ریکارڈ کیا اوراسے ڈیزائن کیا ۔فلم سازی میں استعمال ہونے والی آوازوں کی مختلف شکلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے    مشہور ساؤنڈ ڈیزائنر نے کہا کہ فلموں میں   وسیع  پیمانے پر ہم پانچ  قسم کی آوازیں استعمال کرتے ہیں  : پروڈکشن ساؤنڈ ، فولے ساؤنڈ ، ایمبی اینس  ساؤنڈ ، ڈیزائن ساؤنڈ اور میوزک ساؤنڈ ڈیزائن کرتے وقت ہمیں کہانی  کا سیاق وسباق  ڈائریکٹر کا وژن اور سماجی ثقافتی  پہلوؤں  کو  ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔  یہ بات انہوں  نے فلم دی گڈ روڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-2PF3N.jpg

ایک مکالمہ اور تقریر کے درمیان فرق  بیان کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ  بولے جانے والا مکالمہ صوتی ماحول میں  ڈالاجاتا ہے۔جسے ایک مائکروفون  قید کرتا ہے جبکہ جذبہ  ایک تقریر بن جاتا ہے۔ جب ہم کسی فلم  میں   ایک مکالمے سے نمٹ رہے ہوتے ہیں  تودرحقیقت  ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تقریر کو پیدا کیا جائے  ، جو  سامعین کے ساتھ  جذباتی ربط  کو  مربوط کردیتا ہے۔

رسل پکٹی  ایک سرکردہ ساؤنڈ ڈیزائنر ، پروڈکشن مکسر ،  ساؤنڈ افیکٹس   ،  فولے ایڈیٹر اور مابعد  پروڈکشن   دوبارہ ریکارڈنگ مکسر ہیں ، جنہوں نے  ہندوستانی سنیما آواز کوایک نئی سطح تک پہنچایا ہے۔آواز  کے بارے  پرجوش ،وہ  کثیر جہتی ٹکنالوجیوں   اور آلات   اور  بلنڈنگ ٹکنالوجی  ،جس میں  مضبوط  ہندوستانی جمالیات ہوتی ہیں ، کے ماسٹر ہیں ۔پکٹی نے  90 سے زیادہ فلموں کو اپنے شاندار کیرئیر کی مختصرمدت  میں    ریکارڈ کیا ، ایڈٹ کیا اور ڈیزائن کیا ہے اور اپنے کام کے لئے قومی اور بین الاقوامی  اعتراف حاصل کیا ہے۔

پکٹی کو  سنیما میں ان کی حصہ داری کے لئے  بہت سے ایوارڈس اور اعزازات  ملے ہیں،جن میں  اکیڈمی ایوارڈ آف میرٹ  ،  برٹش اکیڈمی آف فلم  اینڈ ٹیلی ویژن  ،آر ٹس  - بی اے ایف ٹی اے  اور سلم  ڈاگ  ملیونیر (2008)میں اپنے کام کے لئے سنیما آڈیو سوسائٹی  (سی اے ایس ) ایوارڈ س  شامل ہیں۔ ان کی  ایوارڈ جیتنے والی فلموگرافی   میں  رور – ٹائیگر س   آف  سندر بنس  ،  ان فریڈم  ، انڈیاز ڈاؤٹر اور کیرالہ  وارما  پزاسی  راجہ  شامل ہیں۔ انہیں  حکومت ہند کی  طرف سے 2010  میں  پدما شری  ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

* * *

PIB MIFF Team | SSP/AA/DR/MIFF-57

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 

*************

ش ح۔اک۔رم

U-6466



(Release ID: 1833753) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Marathi , Hindi