ٹیکسٹائلز کی وزارت

تکنیکی کپڑے کی صنعت کے لئے معیارات ، 2047 میں ہندوستان کے لئے معیارات سازی پرپانچویں قومی کانکلیو میں  300سے زیادہ نمائندوں نےشرکت کی


کپڑے کی صنعت کی وزارت  ، بھارتی معیارات کے بیورو ،تحقیقی اداروں  ،صنعت اور تعلیمی اداروں کے مابین  تعاون واشتراک پر مبنی طریق کار اپنا یا جائے گا تاکہ بھارتی  تکنیکی کپڑا صنعت  معیارات کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کیا جاسکے

سال  2011سے ہندوستان میں  ای آئی ایس کے ذریعہ  تکنیکی کپڑا صنعت مصنوعات کے لئے پانچ سو سے زیادہ معیارات وضع کئے گئے

Posted On: 10 JUN 2022 5:30PM by PIB Delhi

آج  یہاں کپڑے کی صنعت کی وزارت  نے  فیڈریشن آف انڈین چیمبرس  آف  کامرس اینڈ انڈسٹری  (فکی) کے اشتراک سے  کپڑے  کی صنعت کے معیارات  ، 2047 میں ہندوستان کے لئے معیارات سازی کے موضوع  پر پانچواں قومی کانکلیو منعقد کیا ۔

کانکلیو کا افتتاح   جناب یو پی سنگھ ، سکریٹری  برائے  کپڑے کی وزارت کے  ذریعہ کیا گیا۔اس کانکلیو نے  معیارات  اور ریگولیشن  جس میں تکنیکی کپڑے کی صنعت کے مختلف میدانو ں  بشمول   پروٹیک اور اسپیشلٹی فائبر س ، ایگروٹیک  اور میڈیٹیک ، جیوٹیک  اور بلڈ ٹیک ، موبی ٹیک ، کمپوزٹ  اور انڈو ٹیک کا احاطہ کئی جلسوں  اور بحث ومباحثوں  کے ذریعہ   کیا ۔

300 نمائندگان ،جس میں بھارتی معیارات کے بیورو  (بی آئی ایس )، انڈین آرمی ،  ہندوستانی بحریہ ، ہندوستانی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن  (اسرو) ،  کے نمائندے اور حکام شامل تھے اور   لائن وزارتیں اورمرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں  کے محکمے  اور ہندوستان کے   مشہور  صنعت کار وں  نے ہائی برڈ  موڈ (فزیکل اور ورچوئل )   کے توسط سے شرکت کی ۔

کانکلیو کےافتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپڑے  کی صنعت کی وزارت کے سکریٹری  جناب یو پی سنگھ نے   اس بات کو اجاگر کیا کہ قومی تکنیکی ٹیکسٹائلز مشن  (این ٹی ٹی ایم  ) اور  ٹیکسٹائلز میں  پی  ایل آئی  ہندوستان میں  تکنیکی ٹیکسٹائل کی شمولیت   اور  برآمدات   کی حمایت کریں گے  ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ معیارات ،ہندوستان میں تکنیکی کپڑے کی صنعت کے مینوفیکچررز  کے لئے   ایک سہولت مہیا کرانے والے فریم ورک  کو مہیا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر مصنوعات کے لئے معیارات کا  اختیار کرنا   اور اپ گریڈ کرنا   ہندوستان میں  تکنیکی کپڑے کی صنعت کی کھپت کا مثبت اثر ڈالے گا۔

انہوں نے زوردیا کہ ہائی -اینڈ ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کے لئے ہندوستانی معیارات کو ترقی دینا اور اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے   ۔ کچھ  تکنیکی ٹیکسٹائل کے لئے  کوالٹی کنٹرول آرڈرس  (کیو سی اوز ) کے امکان کا  حفاظت  ، صحت اور ماحول کے نقطہ نظر سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

جنا ب یوپی سنگھ  نے مزیدکہا کہ کپڑے کی صنعت کی وزارت  ، بھارتی معیارات کے بیورو ،  تحقیقی اداروں  ،  صنعت اورتعلیمی اداروں کے مابین  تعاون واشتراک  پرمبنی طریقہ  کار   اپنا حائے گا تاکہ بھارتی تکنیکی کپڑا صنعت  معیارات کو عالمی معیارات  سے ہم آہنگ کیا جاسکے ۔ حکومت کوشش کرے گی کہ پوری دنیا میں  ہندوستانی تکنیکی کپڑے کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے   تمام ضروری   حمایت مہیا کی جائے ۔

اپنے کلیدی خطبے کے دوران  لیفٹیننٹ جنرل جناب راجیو چودھری  ،  وی سی ایم  ،  ڈائریکٹر جنرل   بارڈر روڈ س  آرگنائزیشن (بی آر او ) نے اس بات پرزوردیا کہ جیوٹیکسٹائلز  مصنوعات بشمول جیو گرڈ،جیو سیلز ، جیوفیبرکس اور جیو ڈرینس کاسرحدوں  ، پہاڑوں  اور ہندوستان کے  پانی  سے متاثرہ علاقوں  مختلف روڈ کی تعمیر کے پروجیکٹوں میں  وسیع  پیمانے پر استعمال کرنے میں بی آر او کا فعال کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بی آر او  صنعت  اور تعلیمی اداروں کے ساتھ نئی  میٹریل اور ٹکنالوجی  حل کی ترقی کے لئے    شراکت  داری کی ہے۔اس طرح  ان مصنوعات کا معیار   مزیداستعمال اور آگے بڑھنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

بی آئی ایس   کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  (معیارات )جناب راجیو شرمانے  اس بات کو اجاگر کیا کہ 2011سے ہندوستان میں   بی آئی ایس کے ذریعہ  تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لئے 500 سے زیادہ معیارات   پہلے ہی وضع کئے جاچکے  ہیں اور  کپڑے کی صنعت کی وزارت ،  صنعتوں اوردوسری  لائن وزارتوں  اور محکموں   کے تال میل سے مزید  40 پلس  معیارات  کو  ترقی  دے  رہی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بی آئی ایس  نے تکنیکی کپڑ ا صنعت  کے لئے  معیارات  کی ہم آہنگی  اور جلد وضع کاری کے لئے مختلف  اقدامات کئے ہیں،جس میں  تکنیکی کپرے کی صنعت کے لئے  خصوصی کمیٹی کی تشکیل،  آئی ایس او ٹیکنیکل کمیٹی میں  پری ممبر شپ   ،  معیاراتی سرگرمی کو ڈجیٹل بنانا  اور تحقیقات  پر مبنی عمل کا نقطہ نظر اور دیسی معیارات کے بارے میں  مفت معلومات   اور مشہور اداروں کے ساتھ یادداشت مفاہمت   وغیرہ شامل ہیں ۔

فکی  ٹیکسٹائل کمیٹی کے چیئر مین  اور ٹرائڈینٹ  لمٹیڈ کے چیئر مین جناب راجندر گپتا نے  کہا کہ ٹکنالوجی تیزی سے بدل  رہی ہے  اور تکنیکی کپڑے کی صنعتیں  اپنے وسیع تطبیق کے ساتھ  آئندہ  25 سالوں میں  ملک کی تبدیلی میں   اہم رول  ادا  کرسکتی ہیں۔

*************

ش ح۔اک۔رم

U-6459



(Release ID: 1833733) Visitor Counter : 178


Read this release in: Hindi , English