امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز کے ای-کامرس غذائی اشیاء کا کاروبار کرنے والے آپریٹروں کو 15دن کے اندر صارفین کی شکایات کے ازالے کے نظام میں بہتری پر تجویز پیش کرنے کے احکامات دیئے


ای –کامرس ایف بی او نے یہ بھی ہدایت دی کہ وہ صارفین کو آرڈر کی رقم میں شامل تمام چارجز جیسے ڈیلیوری چارج، پیکیجنگ چارج، ٹیکس، سرج پرائسنگ وغیرہ کے بارے میں شفاف طریقے سے دکھائیں

ای-کامرس ایف بی او نے صارفین کو اپنی رابطہ معلومات کو ریسٹورنٹ کے ساتھ ساجھا کرنے کی اجازت دینے کی صلاح دی، مگر یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب صارفین اس کی منظوری دے

Posted On: 13 JUN 2022 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13جون؍2022

صارفین امو رکے محکمے نے اہم ای-کامرس غذائی اشیاء کا کاروبار کرنے والے آپریٹروں (ایف بی او)کو موجودہ ڈھانچےکے ساتھ ساتھ صارفین شکایت ازالے کی نظام میں بہتری لانے کی تجویز کو 15دن کے اندر پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

صارفین امور کے محکمے کے سیکریٹری جناب روہت کمار سنگھ کی صدارت میں اہم ای-کامرس غذائی اشیاء کا کاروبار کرنے والے آپریٹروں کےساتھ میٹنگ کے دوران اس شعبے میں صارفین کو متاثر کرنے والے اہم ایشوز پر بات چیت کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔

پچھلے 12مہینوں کے دوران سوئیگی کے لئے قومی صارف ہیلپ لائن (1915)پر 3631 سے زیادہ اور زومیٹو کے لئے 2828شکایات درج کی گئی ہیں۔ دونوں کمپنیاں این سی ایچ پر قریبی شراکت دار ہیں، جن کی تفصیل اِس طرح ہیں:-

 

کمپنی کانام-سوئیگی

نمبر شمار

شکایات کی نوعیت

ڈاکیٹ رجسٹرڈ

%

1

خدمات میں کمی

803

22

2

اشیاء کی ڈیلیوری میں نہیں؍تاخیر

628

17

3

ناقص ؍نقصان شدہ اشیاء کی سپردگی

456

13

4

غلط اشیاء کی ڈیلیوری

401

11

5

ادا کی گئی رقم واپس نہیں کی گئی

391

11

6

اشیاء؍اشیاء معاون آلات کی عدم موجودگی

240

7

7

ایم آر پی سے زیادہ چارج

213

6

8

ویج اور دووسرے طرح کے کھانوں کی جگہ نان ویج کھانے کی ڈیلیوری

105

3

9

وعدہ کیا گیا تحفہ نہیں دیاگیا؍غلط وعدے

99

3

10

رقم ڈیبٹ کی گئی لیکن مستفدین کو جمع نہیں کی گئی

58

2

11

دیگر

135

4

12

علاقائی پوچھ تاچھ(شکایت نظم  کے بارے میں تفصیل)

102

3

 

میزان

3631

100

 

کمپنی کا نام-زومیٹو

نمبر شمار

شکایات کی نوعیت

ڈاکیٹ رجسٹرڈ

%

1

خدمات میں کمی

707

25

2

اشیاء کی ڈیلیوری میں نہیں؍تاخیر

499

18

3

ناقص ؍نقصان شدہ اشیاء کی سپردگی

319

11

4

غلط اشیاء کی ڈیلیوری

307

11

5

ادا کی گئی رقم واپس نہیں کی گئی

298

11

6

اشیاء؍اشیاء معاون آلات کی عدم موجودگی

153

5

7

ایم آر پی سے زیادہ چارج

109

4

8

ویج اور دووسرے طرح کے کھانوں کی جگہ نان ویج کھانے کی ڈیلیوری

90

3

9

وعدہ کیا گیا تحفہ نہیں دیاگیا؍غلط وعدے

78

3

10

اکاؤنٹ بند کیا گیا؍خدمات سے روک دیا گیا

20

1

11

دیگر

112

4

12

علاقائی پوچھ تاچھ(شکایت نظم  کے بارے میں تفصیل)

136

5

 

میزان

2828

100

 

نیشنل ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن آف انڈیا(این آر اے آئی)نے ای-کامرس ایف بی او کے ذریعے ریسٹورنٹ کے ساتھ گاہک کی معلومات ساجھا نہیں کئے جانے کا ایشو اٹھایا، جو صارف کی ضرورتوں کو بہتر ڈھنگ سے پورا کرنے کی اُن کی اہلیت کے اوپر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری چارج  بعد والے کے ذریعے مقرر اور لگائے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر آرڈر پر آن لائن ایف بی او کے ذریعے تقریباً 20 فیصد کمیشن بھی لیا جاتا ہے۔

محکمے کے ذریعے ای-کامرس ایف بی او کو ہدایت کی گئی کہ وہ صارفین کو آرڈر رقم میں شامل تمام چارجز جیسے ڈیلیوری چارج، پیکیجنگ چارج، ٹیکس، سرج پرائسنگ  وغیرہ کے بارے میں شفاف طریقے سے دکھائیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ صارفین کے لئے پسند کے اختیار کا احترام کیا جانا چاہئے اورای-کامرس ایف بی او کو صلاح دی گئی کہ وہ صارفین کو اپنی رابطہ معلومات ریسٹورنٹ کے ساتھ ساجھا کرنے کی اجازت دیں، اگرصارفین ایسا چاہتے ہیں۔

میٹنگ میں سوئیگی اور زومیٹو کے ساتھ ساتھ این آر اے آئی سمیت اہم آن لائن غذائی کاروبار کے آپریٹروں نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں اَپر سیکریٹری محترمہ نِدھی کھرے اور جوائنٹ سیکریٹری جناب انوپم مشرا بھی شامل ہوئے۔

ای-کامرس ایف بی او نے یہ اس بات کا اظہار کیا کہ غذائی اشیاء کی قیمتیں ریسٹورنٹ کے ذریعے طے کی جاتی ہے اور ان کے پاس شکایتوں کے ازالے کا ایک نظام ہے، جس میں صارفین کے ذریعے درج کی گئی شکایتوں کی تعداد اور نوعیت کو دیکھتے ہوئے سدھار کی گنجائش ہے۔

میٹنگ کے دوران اسٹیک ہولڈر ز نے صارفین کی شکایتوں کو باریکی سے دیکھنے اور ایک مضبوط شکایت ازالہ ڈھانچہ وضع  کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میٹنگ میں جن تشویشات کا اظہار کیا گیا ہے، اس پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا جائے گا اور مجوزہ بہتر و شفاف ڈھانچے کو 15دنوں کے اندر محکمے کے ساتھ ساجھا کیا جائے گا۔

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6444

 



(Release ID: 1833669) Visitor Counter : 138