صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ناسکوم کے ساتھ مل کر آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) - ڈجیٹل صحت میں انقلاب لانے سے متعلق ایک کانکلیو کا انعقاد کیا


این ایچ اے-ناسکوم کانکلیو 2022 آج بنگلورو میں ایک ہائبرڈ ایونٹ کے طور پر منعقد کیا گیا جس میں 400 سے زیادہ صحت، ٹیک سیکٹرز اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی

Posted On: 13 JUN 2022 3:49PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) اور ناسکوم (نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اور سروس کمپنیز) نے مشترکہ طور پر آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن – ڈجیٹل صحت میں انقلاب لانے سے متعلق این ایچ اے-ناسکوم کانکلیو 2022 کا انعقاد کیا۔ کانکلیو آج بنگلورو میں ایک ہائبرڈ ایونٹ کے طور پر منعقد کیا گیا جس میں صحت کی دیکھ بھال اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 400 سے زیادہ اسٹیک ہولڈروں اور صنعت کے تجربہ کاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں سرمایہ کار برادری نے طبعی/ ورچوئل موڈ میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی، حکومت کرناٹک کے وزیر صحت و خاندانی بہبود، اور طبی تعلیم، ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا – ”آیوشمان بھارت یا تمام ہندوستانیوں کی لمبی زندگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جب سب کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔ یہ نہ صرف بنیادی ڈھانچہ بلکہ ایسا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم فراہم کرنے سے ممکن ہے جس کی تعمیر کا اے بی ڈی ایم تصور کرتا ہے۔

ڈجیٹل صحت سے متعلق کرناٹک کے وژن پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے، ڈاکٹر سدھاکر نے مزید کہا – ”کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف ہماری لڑائی کے دوران، ہم نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے ڈجیٹل خدمات کی اہمیت کا مشاہدہ کیا۔ ٹیلی کنسلٹیشن، آن لائن اپائنٹمنٹ بکنگ، آسانی سے دستیاب صحت کی معلومات اور ماہرین تک رسائی کا لوگوں پر جو اثر پڑا وہ بے مثال تھا۔ ہم پُر امید ہیں کہ ABDM پلیٹ فارم ہماری کوششوں کو بڑھانے اور پُر جوش عوامی اور نجی شعبے کی شرکت کے ساتھ ایک سازگار ماحول بنانے میں مدد کرے گا۔ ہم مشن موڈ میں ABDM کے نفاذ کو شروع کرنے اور اسے رفتار، توسیع پذیری اور مدد دینے کے منتظر ہیں جو ہم ریاستی سطح پر فراہم کر سکتے ہیں تاکہ سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے حتمی مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔“

آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (ABDM) کے پس پردہ وژن پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، این ایچ اے نے کہا – ”ہندوستان ڈجیٹل انقلاب میں سب سے آگے کھڑا ہے۔ دنیا نے سب سے بڑے ڈجیٹل شناختی پروگرام، ڈجیٹل ادائیگیوں کو ریکارڈ طور پر اپنانے اور حال ہی میں، CoWIN پلیٹ فارم کے ذریعے قومی ویکسینیشن پروگرام کے ساتھ ہمارے ملک کی کامیابی کی کہانی دیکھی ہے۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں ایک مساوی، قابل رسائی اور جامع ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے ذریعے اس کامیابی کو دہرانا ہے جو حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔

کنکلیو میں ڈجیٹل اختراعات کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی اہمیت پر حکومت کرناٹک، صحت و خاندانی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب جاوید اختر کا خصوصی خطاب بھی ہوا۔ ڈاکٹر پروین گیڈم، ایڈیشنل سی ای او، این ایچ اے اور ABDM کے مشن ڈائریکٹر نے ان مواقع کی وضاحت کی جو یہ پروگرام پورے ماحولیاتی نظام کے لیے پیش کرتا ہے۔

ناسکوم نے ڈجیٹل صحت کے استعمال اور ڈیجیٹل ہیلتھ اسٹیک میں اختراع کاروں کے کردار کے بارے میں پینل مباحثوں کے لیے صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے مفکرین کو جمع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پینل ہندوستان میں ہیلتھ ٹیک تنظیموں کے سربراہان پر مشتمل تھا (کسی خاص ترتیب میں نہیں) جیسے آرتھر ڈی لٹل انڈیا، منی پال ہسپتال، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، رائل فلپس، انڈیجین، کواڈریا کیپیٹل، میڈی اسسٹ، ٹاٹا ایلکسی، نارائنا ہیلتھ، ڈریف کیس۔، کریلیو ہیلتھ، پلس91 اور ایکا کیئر۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 6434



(Release ID: 1833623) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu