وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  گوا میں کسٹم اور جی ایس ٹی کا قومی میوزیم  دھرو ہر قوم  کے  نام وقف کریں گی

Posted On: 10 JUN 2022 2:46PM by PIB Delhi

 خزانے  اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن وزارت خزانہ کے آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ہفتہ جشن کے ایک حصے کے طور پر ہفتہ کو پنجی، گوا میں نیشنل میوزیم  آف کسٹمز اور جی ایس ٹی  دھر و ہرکو قوم کے نام وقف کریں گی ۔

 

دھروہر دریائے مانڈوی کے کنارے پنجی کی مشہور بلیو بلڈنگ میں واقع ہے۔ دو منزلہ عمارت، جو پہلے گوا میں پرتگالی دور حکومت میں الفندیگا کے نام سے مشہور تھی، اس جگہ پر 400 سال سے زائد عرصے سے مو جود ہے۔

دھروہر ملک میں اپنی نوعیت کے میوزیمس میں سے ایک ہے جو نہ صرف ملک بھر میں بھارتی  کسٹمز  محکمےکے ذریعے ضبط کیے گئے نوادرات کی نمائش کرتا ہے بلکہ عام لوگوں کی  معلومات  کے لیے کسٹم کے بنیادی طریقہ کار کو بھی پیش کرتا ہے۔ اس کی نمائش میں عین اکبری کا ہاتھ سے لکھا ہوا نسخہ، امین ستونوں کی نقل، ضبط شدہ دھات اور پتھر کے نوادرات، ہاتھی دانت کی اشیاء اور جنگلی حیات کی اشیاء قابل ذکر ہے۔

حالیہ اضافہ جی ایس ٹی گیلری کی شکل میں آیا ہے جس میں سامان اور خدمات  ٹیکس حاصل کرنے کے سفر کو دکھایا گیا ہے، جو کہ نیو انڈیا کی سب سے تاریخی بالواسطہ ٹیکس اصلاحات  میں سےہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.6427

 


(Release ID: 1833485) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Hindi