وزارت خزانہ

دہلی کسٹمز نے دریا خان پارکے مشرقی قدوائی نگر اور گورنمنٹ  سینئر سیکنڈری اسکول، راجوکری میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت یادگاری ہفتے  تقریبات کے حصے کے طور پر ‘میرے سپنو کا بھارت’ کے موضوع  پر بچوں کے لیے پینٹنگ/ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا

Posted On: 10 JUN 2022 7:57PM by PIB Delhi

دہلی کے کسٹمز  محکمہ نے  10.06.2022 کو دریا خان پارک، ایسٹ قدوائی نگر اور گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، راجوکری میں ‘میرے سپنو کا بھارت’ کے موضوع پر ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت مشہور ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بچوں کے لیے پینٹنگ/ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔

7.jpeg

8.jpeg

مقابلے میں تقریباً 300 بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، جو کہ 5-10 سال اور 11-16 سال کے بچوں کے 2 زمروں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

موضوع کا مقصد بچوں کو اپنی قوم کی ترقی سے جوڑنا اور انہیں قوم کی تعمیر میں فعال حصہ دار بنانا ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ آزادی کے اس 75ویں سال میں بھرپور ثقافتی تاریخ اور جدوجہد آزادی کے نظریات کے ساتھ ایک قابل فخر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ بچے اور شہری اُس آزادی اور مراعات کی قدر کر سکیں جو ہم بھارت کے شہری کے طور پر حاصل کر رہے ہیں۔

9.jpeg

10.jpeg

یہ بچوں کو اختراعی انداز میں سوچنے اور اپنے اردگرد نظر آنے والے مسائل کے حل کے ساتھ  سامنے آنے کی ترغیب دینے کی بھی  حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

بچوں نے‘میرے سپنو کا بھارت‘ موضوع پر نہایت تخلیقی اور رنگین پینٹنگز/ڈرائنگز بنائیں۔ ان پینٹنگز کی نمائش کی گئی تھی کہ وہ ایک صاف ستھرے، ماحول کے لحاظ سے خوشحال، تکنیکی طور پر جدید، منصفانہ اور انصاف پسند اور ایک مساوی ملک چاہتے ہیں جو دنیا کو مستقبل کی طرف لے جائے۔ سبھی  بچوں کو ڈرائنگ بنانے کا سامان اور ناشتہ بھی  فراہم کیا گیا۔

12.jpeg

انعام جیتنے والوں کو اسناد، ٹرافیاں اور تحائف  دیئے گئے۔ مذکورہ تقریب کو بچوں اور علاقہ مکینوں کی جانب سےبہت  پذیرائی حاصل ہوئی۔ چیف کمشنرجناب سرجیت بھوجابل اور پرنسپل کمشنرمحترمہ سمی جین نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، بچوں سے بات چیت کی اور  اُنہیں انعامات تقسیم کیے۔

13.jpeg

آزادی کا امرت مہوتسو کے مشہور ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر دہلی کے کسٹمز محکمے کی جانب سے‘بالواسطہ ٹیکس’ کے عنوان پر افسران اور عملے کے لیے ایک نعرہ لکھنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد ایک بین کمشنریٹ مقابلے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ تعاون اور بنیادی جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ اس میں 75 سے زائد افسران نے شرکت کی۔ بالواسطہ ٹیکس ہمیشہ سے ہی  ملک  کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے جسے ملک کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موضوع کا مقصد افسران کو ملک کی تعمیر میں بالواسطہ ٹیکسوں کے  رول  کے تعلق سےترغیب دینا اور اسے  ملک  کے سامنے فخریہ   انداز میں  بیان کرنا ہے۔ فاتحین کو اسناد اور ٹرافیاں دی گئیں۔

*************

ش ح ۔ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.6416

 



(Release ID: 1833452) Visitor Counter : 126


Read this release in: Telugu , English , Hindi