کارپوریٹ امور کی وزارتت

جناب راؤ اندرجیت سنگھ کل، کارپوریٹ امور کی وزارت کے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت، مسابقتی قانون پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 10 JUN 2022 6:16PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کل نئی دہلی میں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) آئیکونک ہفتہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر مسابقتی قانون پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔

جناب راؤ اندرجیت سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی منصوبہ بندی اور ایم او ایس، کارپوریٹ امور مہمان خصوصی کی حیثیت سے افتتاحی خطاب کریں گے۔

جناب  سنگھ سی سی آئی کے سفر پر ایک فلم، علاقائی زبانوں میں وکالت کے کتابچے، اور سی سی آئی کے سہ ماہی نیوز لیٹر، فیئر پلے کا خصوصی شمارہ جاری کریں گے، اور مضمون اور کوئز مقابلوں کے فاتحین کی  ہمت افزائی  کریں  گے۔

جناب راجیش ورما، سکریٹری، ایم سی اے، خصوصی خطاب کریں گے، جب کہ جناب اشوک کمار گپتا، چیئرپرسن سی سی آئی، اپنے خطاب میں سی سی آئی کی طرف سے کیے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالیں  گے۔

کانفرنس میں دو تکنیکی  اجلاس  ’ایمرجنگ ایشوز ان اینٹی ٹرسٹ انفورسمنٹ‘ اور ’ایمرجنگ ایشوز ان ریگولیشن آف کمبی نیشنز‘  کے موضوع  پر منعقد ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں کی نمائندگی ہوگی۔

’ایمرجنگ ایشوز ان اینٹی ٹرسٹ انفورسمنٹ ‘ پر سیشن کی صدارت ڈاکٹر سنگیتا ورما، ممبر، سی سی آئی کریں گی اور سی این بی سی ٹی وی 18 کی ایڈیٹر محترمہ نشا پودار سیشن کی  نظامت  کریں  گی۔

’ایمرجنگ ایشوز ان ریگولیشن آف کمبی نیشنز ‘ پر سیشن کی صدارت شری بھگونت سنگھ بشنوئی، ممبر، سی سی آئی کریں گے اور اس کی نظامت  جناب  ارجیت برمن، ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر، دی اکنامک ٹائمز کریں گے۔

اے کے اے ایم  کی تقریبات کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مارچ 2021 میں کیا تھا اور اگست 2022 میں ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ  منانے   کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوئی تھی ۔اے کے اے ایم  کی  یہ تقریبات اگست 2023 تک چلنے  والی ہیں۔

****

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

U- 6419



(Release ID: 1833448) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi