نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ایس پی بالاسبرامنیم ہندوستانی اقدار اور ثقافت کا ایک مجسمہ تھے- نائب صدر


ایس پی بالاسبرامنیم نے نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافت اور تیلگو زبان کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لئے تحریک دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا-  نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے ایس پی کے دور کو تیلگو فلم انڈسٹری کا ’سنہری دور‘ قرار دیا ۔

ہندوستانی ثقافت ،موسیقی، فلمیں اور فنون لطیفہ ہندوستان کو ایک سافٹ پاور کے طور پر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافت، ورثے اور زبانوں کے تحفظ اور فروغ میں پیش پیش رہنا چاہئے

نائب صدر جمہوریہ نے لیجنڈری پلے بیک سنگر ایس پی بالاسبرامنیم کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم اور ایک کتاب کا اجرا کیا

Posted On: 10 JUN 2022 7:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10جون   2022/

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج آنجہانی شری ایس پی بالاسوبرامنیم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنی سریلی آواز سے دنیا پر راج کیا بلکہ وہ ہندوستانی اقدار اور ثقافت کے مجسم بھی تھے۔ وہ ہمیشہ ہر ایک کے لیے خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک رہیں گے۔

آج حیدرآباد میں لیجنڈری پلے بیک سنگر کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم اور ایک کتاب کا اجرا کرتے ہوئے، جناب  نائیڈو، جو  ان کے ساتھ کئی سالوں سے قریبی تعلق رکھتے تھے، نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ہندوستانی ثقافت اور رسم و رواج سے جوڑنے کو یقینی بنانا اور ان کی رہنمائی کرنا، ان کے لئے ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RDRE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029Y4W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036EW4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U16Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Q9SU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006XT1F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00866H6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009EYTP.jpg

نائب صدر جمہوریہ آج حیدرآباد میں لیجنڈ گلوکار ایس پی بالاسبرمنیم پر ایک کتاب اور ایک دستاویزی فلم کے اجراء کے دوران

نائب صدر جمہوریہ نے کتاب کی پہلی کاپی معروف اداکار جناب  کمل ہاسن کو سونپی۔ نائب صدر جمہوریہ نے دستاویزی فلم بنانے والے سنجے کشور اور کتاب کے مصنف جناب  پی ایس گوپال کرشنا کی تعریف کی۔ انہوں نے جناب  ورا پرساد ریڈی کی تیلگو کتابوں کی اشاعت اور فنون و ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی ستائش کی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ شری بالاسوبرمنیم نے تیلگو فلمی گانوں کو نہ صرف عالمی سطح پر پہچان دلائی بلکہ نوجوان نسل کو ہندوستانی ثقافت اور تیلگو زبان کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لیے انتھک کوشش کی۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ مرحوم گلوکار ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک  تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مشہور پلے بیک سنگر بننے کے ساتھ ساتھ ایک میوزک ڈائریکٹر، فلم ڈائریکٹر اور اداکار بھی تھے اور انہوں نے اپنے  انتہائی مقبول ٹیلی ویژن پروگرام میں   اپنی محبت اور حوصلہ افزا  مکالموں کے  ذریعہ ہزاروں نوجوانوں کو متاثر کیا۔

جناب بالاسوبرامینم   ایک انتہائی مہذب اور دوستانہ مزاج کے حامل انسان تھے۔ ان کے اندر جو خوبیاں تھیں اس کی وجہ سے انہیں ہر ایک سے عزت و تعظیم حاصل ہوئی۔ تلگو سنیما میں پلے بیک سنگر کے دور کو سنہری دور قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان جیسے فنکار اپنے کام کے ذریعے امر رہتے ہیں۔

والدین سے وراثت میں ملنے والی اقدار، رسم و رواج اور روایات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب  نائیڈو نے پلے بیک گلوکار کے والد، شری سمبامورتی کی طرف سے ان کی شخصیت کی تشکیل میں ادا کیے گئے اہم کردار کو یاد کیا۔ فلمی دنیا میں اپنے غیر معمولی عروج کے باوجود، بالاسوبرامنیم ہمیشہ سادگی اور عاجزی کا مظہر رہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں خاندان کے آبائی گھر کو اپنے والد کی یاد میں ویدک اسکول میں تبدیل کرنے میں آنجہانی گلوکار کے اقدام کی بھی تعریف کی۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ ہندوستانی ثقافت، موسیقی، فلمیں اور فنون لطیفہ ہندوستان کو ایک نرم طاقت کے طور پر پیش کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، جناب نائیڈو نے ہندوستان کی ثقافت، روایات اور زبانوں کے تحفظ اور فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس میں پیش پیش رہیں۔

کتاب کے مصنف جناب  کمل ہاسن،جناب  گوپال کرشنا، دستاویزی فلم میکر جناب  سنجے کشور، ایس پی بالاسبرامنیم کے اہل خانہ اور کئی  دیگر شخصیات  نے اس تقریب میں شرکت کی۔

***************

ش ح۔ ش ت  ۔ ج

UNO-6415



(Release ID: 1833444) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil