اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے یقین دہانی کی ہے کہ: سیکنڈری اسٹیل صنعتوں کے مسائل مناسب سطح پر اٹھائے جارہے ہیں
Posted On:
12 JUN 2022 9:46PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت نے اتراکھنڈ میں قائم اسٹیل کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا ایک اجلاس منعقد کیا۔اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ہریدوار میں سیکنڈری اسٹیل صنعتوں کے مواقع اور چیلنجز پر بات چیت کے اس کی اجلاس صدارت کی۔ وزیر نے اتراکھنڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی اور سیکنڈری اسٹیل صنعتوں میں مواقع اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ اسٹیل صنعت کو درپیش مسائل کو مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔
جناب رام چندر پرساد سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کاروبار کے لیے سازگار ماحول اور قانونی فریم ورک آسان بنائے جانے کو یقینی بنا رہے ہیں۔ کمپنیوں کے نمائندوں کی طرف سے صنعت کو درپیش مسائل کا اظہار کیا گیا جس میں صنعت کے لیے بہتر ماحول، خاص طور پر خزانہ، لاجسٹکس، ماحولیات اور سیکٹر میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے لیے مدد شامل ہے۔ اتراکھنڈ میں قائم اسٹیل کمپنیوں کے عہدیداروں نے بات چیت کے اس اجلاس میں شرکت کی۔
*************
ش ح ۔ش ر۔ رض
U. No.6407
(Release ID: 1833430)
Visitor Counter : 106