آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی کے زیر نگرانی سنٹرل کاؤنٹر پارٹیز (سی سی پیز) کے لئے یورپی کمیشن کی جانب سے مساوی حیثیت

Posted On: 11 JUN 2022 8:46PM by PIB Delhi

یکم اکتوبر 2020 کو انٹرنیشنل فنانشل سروسیز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) انٹرنیشنل فنانشل سروسیز سینٹر (آئی ایف ایس سی) میں تمام مالیاتی خدمات اور مالیاتی مصنوعات کے لئے مربوط ریگولیٹر بن گئی۔ اس کے بعد آئی ایف ایس سی اے نے 16 اپریل 2021 کو آئی ایف ایس سی اے (مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز) ضابطوں مجریہ 2021 کو نوٹی فائی کیا۔ اُسی تاریخ کا اطلاق آئی ایف ایس سی میں قائم اور کام کرنے والے سی سی پیز پر ہوتا ہے۔

یورپی کمیشن (ای سی) نے اپنے جائزے کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ آئی ایف ایس سی اے سے منظور شدہ سی سیپیز کے سلسلے میں قانونی اور نگرانی کے انتظامات سے  جاری عمل آوری کی مؤثر نگرانی اور اس سلسلے میںیورپی کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ تقاضوں کی تعمیل ہوتی ہے۔ اس طرح ای سی نے آئی ایف ایس سی اے کے زیر نگرانی سی سی پیز کو مساوی حیثیت دیدی۔ اس طرح یورپی مارکیٹ انفراسٹرکچر ریگولیشن (ای ایم آئی آر) میں بیان کردہ ضروریات کے مطابق ای سی نے 08 جون 2022 کو آئی ایف ایس سی اے کی نگرانی میں آئی ایف ایس سی  میں کام کرنے والے درج ذیل سی سی پیز کو مساوی حیثیت دی ہے:

a۔  انڈیا انٹرنیشنل کلیئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ

b۔ این ایس ای آئی ایف ایس سی کلیئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ۔

یہ فیصلہیورپییونین کے آفیشل جرنل میں شائع ہوا ہے اور ذیل کے پتے  پر دستیاب ہے۔

https://eur-lex.europa.eu/eli/dec_impl/2022/901/oj .

****

 

U.No:6394

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1833323) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi