سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پُر اَمن، ترقی یافتہ جموں-کشمیر سرکار کی اعلیٰ اولیت:رام داس اٹھاولے


دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں  -کشمیر کے لئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں:رام داس اٹھاولے

رام داس اٹھاولے نے جموں -کشمیر میں سماجی فلاح و بہبود والی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 11 JUN 2022 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جون؍2022

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ حکومت ہند ایک پُراَمن اور ترقی یافتہ جموں -کشمیر چاہتی ہے اور ہر محاذ پر جموں- کشمیر کی ترقی کے لئے عہد بند ہے۔جناب اٹھاولے نے کنونشن سینٹر جموں میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ 2019ء میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں -کشمیر کے لئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں، جو اس سچائی سے واضح ہے کہ مرکز کے ذریعے چلائے جانے والے تمام منصوبے اور پروگرام اب جموں - کشمیر میں لاگو ہوگئے ہیں، خواہ وزیر اعظم رہائشی منصوبہ ، جن دَھن یوجنا، مُدرا یوجنا، پی ایم اوجولا یوجنا ہوں یا طلباء کے لئے اسکالر شپ اسکیم، درج فہرست ذات ، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے فلاحی منصوبے ہوں، سب جموں –کشمیر میں نافذ ہیں۔

 

 

جناب اٹھاولے نے آگے کہا کہ جموں –کشمیر میں کئی مرکزی منصوبوں کا صد فیصد نفاذ اِس بات کا گواہ ہے کہ حکومت ہند جموں –کشمیر کے لوگوں کو رہائش ، روزی روٹی وغیرہ تمام محاذ پر سماجی استحکام فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ جناب اٹھاولے نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سماجی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے، جو اِس حقیقت سے واضح ہے کہ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت 2022-2014 (جون)کے درمیان 45کروڑ 55لاکھ کھاتے کھولے گئے ہیں۔ اوجولا یوجنا 2022-2016(جون)، کے درمیان مستفدین کو 9کروڑ 29لاکھ گیس کنکشن مختص کئے گئے۔ پی ایم آواس یوجنا(شہری)کے تحت 2022-2015ء (جون)کے درمیان تقریباً 60 لاکھ 17ہزار گھروں کی تعمیر ہوئی ہے۔ پی ایم آواس یوجنا(دیہی)کے تحت 2کروڑ 25لاکھ گھروں کی تعمیر کی گئی ہے۔پی ایم-جن آروگیہ یوجنا کے تحت 3کروڑ 35لاکھ لوگ مستفید ہوئے ہیں۔اوجولا یوجنا کے تحت 36کروڑ 79لاکھ ایل ای ڈی بلب جاری کئے گئے ہیں۔جناب اٹھاولے نے بتایا کہ 2022-2019(جون) کے درمیان نشہ سے آزادی دلانے والے مراکز کے قیام کے لئے مالی امداد کے تحت 1720 نشہ مُکتی مراکز کو  یا تو مالی امداد فراہم کی گئی ہے یا انہیں قائم کیا گیا ہے۔

 

 

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب اٹھاولے نے کہا کہ جموں خطے میں پی ایم اے وائی(شہری)کے تحت 18590 منظور شدہ مستفدین ہیں، جن میں سے 4568گھروں کی تعمیر ہوگئی ہے۔وہی پی ایم اے وائی(دیہی)کے تحت 131945منظور شدہ مسفتدین ہیں، جن میں سے 80008کے مقامات کی تعمیر ہوچکی ہے۔جناب اٹھاولے نے میڈیا کو بتایا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت جموں –کشمیر میں 2641995کھاتے کھولے گئے ہیں، جن میں تنہا جموں خطے میں 1192312کھاتے کھولے گئے ہیں اور پی ایم –اوجولا یوجنا کے تحت جموں –کشمیر میں 1316924گیس کنکشن دیئے گئے ہیں۔

 

 

جناب اٹھاولے نے جموں –کشمیر میں سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے نفاذ سے متعلق جموں –کشمیر محکمہ سماجی فلاح کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی، جس میں محکمہ سماجی بہبود جموں –کشمیر کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ وویک شرما کے علاوہ محکمے کے دیگر اعلیٰ حکام نے حصہ لیا۔

جناب اٹھاولے ہری نواس پیلیس جموں میں نیلسن منڈیلا نوبل اَمن ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

*************

 

 

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6378

 



(Release ID: 1833221) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi