قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

جناب راؤ اندرجیت سنگھ کل کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت منائے جانے والے  آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ’’ موثر آزادانہ  نگرانی کے ذریعہ اعلی معیار کامالیاتی رپورٹنگ فریم ورک‘‘ کے بارے میں  این ایف آر اے  سیمینار کا افتتاح کریں گے


این ایف آر اے  کی آئیکونک تقریب میں آڈٹ اور اکاؤنٹنگ  معیارات کی ضابطہ بندی  کے ملکی اور غیر ملکی  ماہرین  شرکت کریں گے

Posted On: 10 JUN 2022 1:36PM by PIB Delhi

نیشنل فنانیشل ریگولیٹری اتھارٹی (این ایف آر اے) کل  کارپوریٹ امور کی وزارت کی ہفتہ بھر  چلنے والی  آزادی کا امرت مہوتسو کی  تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کل ’’ موثر آزادانہ  نگرانی کے ذریعہ اعلی معیار کا مالیاتی رپورٹنگ فریم ورک‘‘ کے بارے میں  ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ؛ منصوبہ بندی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور  کارپوریٹ امور  وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ، اس تقریب میں مہمان خصوصی  ہوں گے اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما  معزز مہمان ہوں گے۔ این ایف آر اے کے ذریعہ  دسمبر-جنوری 2022 میں منعقد کئے جانے والے کل ہند سطح کے  کوئز میں جیتنے والوں  کو کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت  استقبال کریں گے۔

این ایف آر اے کی  آئیکونک تقریب میں آڈٹ اور اکاؤنٹنگ  معیارات کی ضابطہ بندی  کے ملکی اور غیر ملکی  ماہرین  شرکت کریں گے۔سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس اینڈ آڈیٹنگ اوور سائیٹ بورڈ، جاپان کے  ایک ماہر ’’آڈٹ کے معیار اور مالیاتی رپورٹنگ کے جائزے کے بارے میں عالمی تجربات‘‘ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرے گا۔

اے کے اے ایم کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، این ایف آر اے نے اکتوبر 2021  میں ملک کے متعلقین اور شہریون کے درمیان آڈیٹنگ اور اکاؤنٹنگ کے معیارات کے بارے میں فہم اور بیداری  کو فروغ دینے کے لئے بھارت میں اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات کے بارے میں ایک دو روزہ ویبینار کا انعقاد کیا تھا۔ اس  ویبنار کی  ویب کاسٹ این ایف آر اے کی ویب سائٹ (https://nfra.gov.in/events) پر دستیاب ہے۔

کل ہند سطح کے  کوئز مقابلے کا انعقاد دسمبر-جنوری 2022 میں حکومت ہند کے MyGov پورٹل پر بھی کیا گیا جس کا مقصد نوجوان طبقے خصوصی طور پر آڈٹ  ریگولیشن اور شرائط کی پابندی کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، اس  مقابلے میں 27000 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کی تقریبات کا افتتاح اگست 2022 میں ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہونے  کے موقع پر مارچ 2021 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا  تھا۔  یہ تقریبات اگست 2023 تک کے ایک سال تک جاری رہیں گی۔

پروگرام کی تفصیلات کے لیے، یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 6353
                          


(Release ID: 1833003) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Telugu