وزارت خزانہ
نئی دلی میں وزارت خزانہ کی طرف سے منائی جانے والی آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) تقریبات کے حصے کے طورپر وزیر خزانہ محترمہ نرملاسیتا رمن نے سنگل نوڈل ایجنسی (ایس ایل اے ) ڈیش بورڈ کا آغاز کیا
مشن کرم یوگی کے حصے کے طورپرمحکمہ اخراجات کے ٹریننگ ماڈیولزشروع کئے گئے
Posted On:
07 JUN 2022 7:14PM by PIB Delhi
آج یہاں وزارت خزانہ کی طرف سے منائی جانے والی آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے اے ایم )تقریبات کے حصے کے طورپر مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ افئیرس محترمہ نرملاسیتا رمن نے پی ایف ایم ایس (پبلک فائنانشیئل مینجمنٹ سسٹم ) کے ڈیش بورڈ سنگل نوڈ ل ایجنسی (ایس این اے ) کا آغاز کیا۔ وزارت خزانہ 6جون سے 12 جون 2022 تک اے کے اے ایم کو منانے کے لئے ‘آئیکونک ویک’ تقریبات منارہی ہے۔
مشن کرم یوگی کے حصے کے طورپر محکمہ اخراجات کے ٹریننگ ماڈیولز بھی شروع کئے گئے۔فائنانس سکریٹری اور سکریٹری اخراجات ، ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن ، اور اکاؤنٹس کے کنٹرولر جنرل ، محترمہ سونالی سنگھ اور ایڈیشنل سی جی اے پی ایف ایم ایس ڈویژن، محترمہ دھارتری پانڈا نے بھی وزارت خزانہ کی دوسری معزز شخصیات کے ساتھ اس موقع کو رونق بخشی ۔
ایس این اے ڈیش بورڈ کے آغاز کے دوران اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس این اے کا نفاذ عوامی مالیات میں گزشتہ 75سالوںمیں ٹکنالوجی سے موثر اندازمیں فائدہ اٹھانے کے ذریعہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے سی جی اے کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اس لئے کہ اس نے اکاؤنٹنگ کے فیڈرل نظام میں شفافیت کو متعارف کرایا اور یہ تسلیم کئے جانے کی مستحق ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ،اس لئے کہ دوسرے متعلقہ فریق مثلاََ بینکس اورریاستی حکومتیں ، جو ایس این اے کو کامیاب بنانے میں آلہ کار تھیں ، بھی موجود تھیں۔محترمہ سیتا رمن نے بروقت فنڈس کے جاری کئے جانے کی تعریف کی، جو اب ریاستوں کو سی ایس ایس کے توسط سے دئے جارہے ہیں اور حکام سے اپیل کی کہ وہ ایس این اے کی کامیابی کے بارے میں مقامی زبانوںمیں لکھیں اور اس طرح عام لوگوں کے لئے حکمرانی کو دلچسپ بنائیں۔
وزیرخزانہ نے مشن کرم یوگی کا بھی تذکرہ کیا ،جس کا مقصد صلاحیت سازی ہے تاکہ شہری خدمت گاروں کے تفویض اختیار، ٹریننگ اور ہنر مندی کی غرض سے ٹریننگ ماڈیولز کومتعارف کرایا جائے۔ محترمہ سیتا رمن نے ریاست اروناچل پردیش ، بہار اور اوڈیشہ کی تعریف کی ۔اس لئے کہ وہ اس مشن کے تحت ٹریننگ کے لئے پہلے آگے آئے ۔
ایس این اے ڈیش بورڈ کے آغاز کے موقع پر اپنے خطاب میں فائنانس سکریٹری نے کہا کہ آخری مستفیدکو پہنچنے والے پیسے کا مکمل نظرآنا ایس این اے کی بنیادی حصولیابی ہے۔ ڈاکٹر سوماناتھن نے مزیدکہا کہ فنڈ کا بہاؤ کم کیاجاسکتا ہے اور اس طرح سود کی قیمتوں کو بچایا جاسکتا ہے اور اس طرح کے اقدامات آج کے چنوتی بھرے اوقات میں مالی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔ فائنانس سکریٹری نے کہا کہ ایس این اے کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پاس ایک سینٹرلائزڈ کور اور ایک ڈی سینٹر لائزڈ پیری فیری ہے ، جو ریاستوں اور ایجنسیوں کو اسکیموں کے نفاذ میں آزادی سےبہرہ ور کررہا ہے۔
شہری خدمت گاروں کی صلاحیت سازی کے لئے محکمہ اخراجات کے ٹریننگ ماڈیولز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سوماناتھن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ ماڈیولز دنیا میں سب سے جدید ترین تدریسی طریقوں کا استعمال کرکے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔
ایس این اے ڈیش بور ڈ کے بارے میں :
ایس این اے ڈیش بورڈ ایک اہم اصلاحاتی پہل ہے ،جسے 2021 میں مرکزی طورپر اسپانسر شدہ اسکیموں (سی ایس ایس ) کے لئے فنڈس کے اجرا ،ادائیگی اورنگرانی کے طریقے کے بارے میں شروع کیا گیا تھا ۔ یہ نظرثانی شدہ طریق کار ،جسے اب ایس این اے ماڈل کہا جاتا ہے، کا تقاضہ ہے کہ ہرریاست ، ہراسکیم کے لئے ایک ایس این اے کی شناخت کرے اوراسے نامزد کرے ۔ اس ریاست کے تمام فنڈز کسی خاص اسکیم میں اب اس بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جاتے ہیں اور تمام دوسری نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ تمام اخراجات اسی اکاؤنٹ سے رو بہ عمل لائے جاتے ہیں۔ اسی لئے ایس این اے ماڈل ا س بات کو یقینی بناتا ہے کہ سی ایس ایس کے لئے ریاستوں کے لئے مختص کردہ فنڈس بروقت اور مختلف شرطوں کی تکمیل کے بعد ہو ۔ اس ماڈل کا موثر نفاذ سی ایس ایس فنڈسے فائدہ اٹھانے میں، فنڈز کی ٹریکنگ میں اورریاستوں کو عملی طورپر بروقت فنڈز کے اجرا میں زیادہ اثر انگیز ہے۔ نتیجتاََ یہ تمام باتیں حکومت کے بہتر نقدی انتظام میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
ایس این اے ماڈل کے متعلقہ فریقوں کو ضروری فیڈ بیک مہیا کرانے اور اسکیموں کی فعالیت میں نگرانی کی غرض سے پی ایف ایم ایس نے ایس این اے ڈیش بورڈ تیار کیا ہے۔ ڈیش بورڈ وزارتو ں کے ذریعہ مختلف ریاستوں کو جاری کردہ ،مزید ریاستی خزانوں کو جاری کردہ ایس این اے اکاؤنٹس میں فنڈز کودکھاتا ہے۔ اسی طرح ایجنسیوں کے ذریعہ رپورٹ کردہ اخراجات ، ایس این اے اکاؤنٹ وغیرہ میں ادا کردہ سود کو معلوماتی اور خوشنما گرافکس میں دکھاتا ہے۔
مشن کرم یوگی کے بارے میں :
حکام کی صلاحیت سازی اور سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے انسٹی ٹیوٹ آف گورنمنٹ اکاؤنٹس اینڈ فائنانس ( آئی این جی اے ایف ) اور ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائننشئل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم ) نے ڈی او پی ٹی کے آئی گوٹ کرم یوگی پورٹل پر شائع ہونے کے لئے کچھ کورسوں کو ترقی دی ہے۔ آئی این جی اے ایف نے ایف آر ایس آر III- (چھٹیوں کے قواعد ) کے بارے میں ٹریننگ پروگرام کو ترقی دی ہےتاکہ مختلف چھٹیوں کے بارے میں سیکھنے والوں کے علم میں اضافہ کیا جاسکے ۔اے جے این آئی ایف ایم کے ذریعہ تیار کردہ کورس اشیا اور خدمات جس میں کام کا نفاذ شامل ہے کی خریداری کی ضروریات پوری کرتا ہے۔یہ ان آفیسروں کی ، جومختلف وزارتوں / محکموں کے انٹی گریٹیڈ فائنانس ڈویژن (آئی ایف ڈیز ) میں تعینات ہیں، جی ایف آر ایز اوردوسری ہدایات کی روشنی میں تجاویز کا جائزہ لینے میں مدد کرے گا۔
*************
ش ح۔اک۔رم
U-6342
(Release ID: 1832866)
Visitor Counter : 163