نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز: انڈمان کی سیلسٹینا نے تیسرا گولڈ حاصل کرکے اپنے ہی ریکارڈ کی برابری کی
Posted On:
07 JUN 2022 7:56PM by PIB Delhi
انڈمان اور نکوبار جزائر کی سیلسٹینا چیلوبرائے نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں اپنے ہی ریکارڈ کی برابری کی، منگل کو نئی دہلی کے آئی جی ویلوڈروم میں سائیکلنگ میں اپنا تیسرا سونے کا تمغہ جیتا۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 19 سالہ سائکلسٹ نے اپنے پہلے دو طلائی تمغے ٹیم سپرنٹ (ٹینا مایا کے ساتھ) اور انفرادی سپرنٹ 200 میٹر مقابلوں میں پیر کے روز ہی حاصل کئے تھے ۔
انہوں نے کھیلوں کے دوسرے دن 2020 کے کھیلوں انڈیا گیمز کی اپنی کامیابی کو دہراتے ہوئے، 1500 میٹر میں سونے کاتمغہ جیت کر تمغوں کی اپنی تعداد میں مزید اضافہ کیا۔
سیلسٹینا کا سفر اور بھی قابل ستائش ہے کیونکہ وہ اس ایڈیشن کے لیے اس شش وپنج میں تھیں کہ شاید وہ، کندھے کی چوٹ کی وجہ سے سائیکلنگ سے وقفہ لینے پر مجبور ہو جائیں۔
انہو نے کہاکہ’’ میں اس چوٹ سے صحت یاب ہو گئی ہوں جو مجھے جے پور میں نیشنل چیمپئن شپ میں لگی تھی۔ ڈروم میں داخل ہونے سے پہلے میں تھوڑا خوف زدہ تھی، لیکن ایک بار جب میں وہاں پہنچی تو مجھے اچھا لگا اور مجھے خوشی ہے کہ میں وہاں پہنچی ہوں‘‘۔
"کھیلو انڈیا یوتھ گیمز نوجوان بھارتی کھلاڑیوں کے لیے سب سے بڑے سٹیجزمیں سے ایک ہے۔محترمہ سلسٹینا نے کہاکہ میں نے گوہاٹی میں جو تمغے جیتے تھے ان سے میرے اعتمادمیں کافی اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجہ میں گزشتہ سال حیدرآباد میں ہوئی قومی چیمپئن شپ میں نے پانچ تمغے جیتے تھے۔
سیلسٹینا نے کہا مجھے سائیکلنگ میرےوالدبیڈفورڈ نے شروع کرائی تھی۔ 2018 کی قومی چیمپئن شپ میں کچھ خام صلاحیتوں کے ان کے مظاہرے کی وجہ سے قومی کوچ آرکےشرما کودہلی کی نیشنل اکیڈمی میں شامل کیاگیا۔ ’’جب آپ متعددسائیکل سواروں کے ساتھ ٹریننگ کرتےہیں تو یہ ایک اچھا احساس ہوتا ہے۔ بچپن میں مجھے چیلنجز پسند تھے اور انہوں نے مجھے کامیاب بنانے میں مددکی۔‘‘
اب نیشنل اکیڈمی میں نوجوانوں کی فطری صلاحیت کو نوازاجارہا ہے ۔اگرچہ کہ سائکلنگ کا آغاز کھیلو انڈیا گیمز میں محض 2020 میں ہوا تھالیکن سیلسٹینا 2018سے کھیلو کی اسکالر ہیں اور قومی دارالحکومت میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے عالمی معیار کی سائکلنگ کے مخصوص میدان میں تربیت حاصل کررہی ہیں۔
کارنکوبارنے سائکلنگ کی ایک عظیم وراثت پر فخر کیاہے۔ 90 کی دہائی میں ہونہارسائیکل سوار اس دلکش جزائر سے سامنے آنا شروع ہوئے ۔ آج مرکزکے زیر انتظام یہ علاقہ سائکلنگ کے لئے ایک موزوں نرسری ہے، جس میں دیبو آر ہ ہیرولڈ اورایسو البان جیسے نوجوان کھلاڑی سائیکل سواروں کی نسل کے لئے تحریک بن کر سامنےآرہے ہیں۔
*************
ش ح۔ ش ر۔ ف ر
U. No.6346
(Release ID: 1832852)
Visitor Counter : 104