عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ سال میں ملک میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد  کافی حد تک بڑھی ہےاور 2014 میں  وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سابقہ ٹیکس دہشت کا ماحول  رفتہ رفتہ ماند  پڑگیا ہے


انہوں نے نئی دلی میں دہائیوں سے انکم  ٹیکس محکمے کی  زبردست حصہ داری پر ایک کافی ٹیبل کتاب اور ای-کتاب ‘ آروہن’ کا آغاز کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت  ملک کے لوگوں کا اقتصادی رویّہ تبدیل ہوا ہے

آج انکم ٹیکس ادا کرنے کی خواہش  رکھنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس کا سہرا وزیر اعظم مودی کو جانا چاہئے ، جنہوں نے  بہت سے ڈگر سے ہٹ کر باہمت اور پُر اعتماد فیصلے  کئے،جیسے کہ حالیہ سالوں میں  جی  ایس ٹی کا تعارف  کرانا

سال 2014سے  پہلے ملک بڑی مدت سے لوگوں کے لئے فیصلہ لینے میں  خوفناک جدوجہد کا مشاہدہ کررہا تھا لیکن اب وہ سب کچھ تبدیل ہوچکا ہے

ہندوستان  ایک ارتقائی معاشرہ ہے اور کوئی بھی معاشرہ علیحدگی میں  ترقی نہیں کرسکتا،اسی لئے یہ ضروری ہے کہ ہر فیصلے میں لوگوں کو ان کے بڑے فائدے کے لئے  ساتھ میں لیا جائے

Posted On: 08 JUN 2022 7:42PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )،   پی ایم او ،افراد  ،عوامی شکایات  ، پنشنز ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  جناب  جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ گزشتہ 8سالوں  میں  ملک میں  ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد بڑی حدتک بڑھی ہے اور2014 میں وزیر اعظم نریندرمودی کے اقتدار میں آنے کے بعد  ٹیکس دہشت کا سابقہ ماحول رفتہ رفتہ ماند پڑگیا ہے ۔

آج نئی دلی میں محکمہ انکم ٹیکس کے دہائیوں سے زبردست حصے داری کے اوپر ایک کافی ٹیبل کتاب اور ای -کتاب  ‘آروہن ’ کے آغاز  کے بعد بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت  ملک کے لوگوں کا اقتصادی رویہ تبدیل ہوچکا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد ہندوستان  کی آزادی کے 75 سال  اور ‘‘امرت مہوتسو  ’’ کو منانے کے لئے کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015QEQ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج انکم ٹیکس ادا کرنے کی خواہش  رکھنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس کا سہرا وزیر اعظم مودی کو جانا چاہئے ، جنہوں نے  بہت سے ڈگر سے ہٹ کر باہمت اور پُر اعتماد فیصلے  کئے ،جیسے کہ حالیہ سالوں میں  جی  ایس ٹی کا تعارف  کرانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JU8C.jpg

وزیرموصوف نے کہا کہ  ملک کی ہمہ گیر اور مجموعی  ترقی  کے لئے اس کی معیشت کی ترقی  ہونی چاہئے۔ اسے صرف چلانا نہیں چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے  پہلے ملک ایک لمبی مدت سے لوگوں  کے لئے فیصلہ کرنے کے بارے میں خوفناک  جدوجہدکا مشاہدہ کررہا تھا۔لیکن آج وہ سب کچھ بدل چکا ہے۔مرکزی وزیر  نے کہا کہ  ایک وقت تھا  جب  130+ والے ملک میں  صرف  چار کروڑ لوگ انکم ٹیکس ادا کررہے تھے۔ لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2047  تک  ہندوستان کی آزادی کے 100 ویں سال پر  صرف چار کروڑ لوگ  بچیں  گے جو انکم ٹیکس  ادا نہیں کررہے ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W8MY.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان  ایک  ارتقائی معاشرہ ہے اور کوئی بھی  معاشرہ علیحدگی میں  ترقی نہیں کرسکتا ۔ اسی  لئے یہ بات اہم ہے کہ  لوگوں کو  ان کے بڑے  فائدے کے لئے  ہرفیصلے میں  ساتھ میں لیا جائے ۔انہوں نے  کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی معتبریت ہے  جو ملک کے  135 کروڑلوگوں کو  اعتماد سے بھر رہی ہے ۔

کافی  ٹیبل بک  محکمہ انکم ٹیکس  کے گزشتہ سات دہائیوں  کے سفر پر روشی ڈالتا ہے۔اس میں ایک باب  خصوصی طورپر آئی آر ایس آفیسران کے بارے میں ہے ۔

اس سے پہلے سی بی ڈی ٹی کے چیئر پرسن سنگیتا سنگھ  نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کا استقبال کیا اور محکمے کے کام کاج کی مختصر تفصیلات بتائیں ۔

*************

 

ش ح۔اک۔رم

U-6335


(Release ID: 1832809) Visitor Counter : 224


Read this release in: Punjabi , English , Hindi