وزارت اطلاعات ونشریات
بین الاقوامی شہرت یافتہ اینیمیشن فلمساز ریجینا پیسوا نے ایم آئی ایف ایف میں ماسٹرکلاس سے خطاب کیا
ذاتی اور آفاقی کے درمیان توازن میری فلموں کی طاقت ہے: ریجینا پیسوا
عام مضامین لوگوں کو آسانی سے جوڑ دیتے ہیں
Posted On:
31 MAY 2022 5:31PM by PIB Delhi
مشہور پرتگالی اینی میشن فلمساز ریجینا پیسوا نے آج 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کہا کہ عام اور سادہ موضوعات پوری کائنات کے لوگوں کو آسانی سے جوڑتے ہیں۔ "میں ہمیشہ بہت عام، شائستہ اور آفاقی مضامین کا انتخاب کرتی ہوں کیونکہ وہ لوگوں کو آسانی سے جوڑتے ہیں اور میرے نقطہ نظر کے مطابق تصاویر استعمال کرتے ہیں جو کہ بہت ذاتی ہے۔ آفاقی اور ذاتی کے درمیان یہ توازن میری فلموں کی طاقت ہے”، محترمہ ریجینا نے ایک ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فلمیں ذاتی تجربے پر مبنی ہوتی ہیں، لہذاتصاویر کمپیوٹر پر ڈیزائن کرنے کے بجائے خود ان کی طرف سے بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا "میں اپنی فلم کی تصاویر خود کھینچتی ہوں، کیونکہ وہ حقیقی تصویر کشی کرتی ہیں، میرے اپنے تصور کی عکاس ہیں۔ کمپیوٹر سے تیار کردہ تصاویر اس سے مطابق نہیں رکھ سکتیں"۔
اس موضوع پر مزید وضاحت کرتے ہوئے،محترمہ ریجینا نے کہا، "میں ایک فلم کرنے کے لیے آٹھ مراحل کا عمل اپناتی ہوں، جس میں بڑے پیمانے پر ایک خیال یا ارادہ، تحریک دینے والی، دستاویزی تحقیق، ذہنی جمود ، بصری تحقیق، ذاتی انداز کو فرض کرنا، عمل درآمد اور حتمی نتیجہ شامل ہیں "۔
انہوں نے اپنی پہلی فلم’ دی نائٹ‘ کے بارے میں بات کی جو پلاسٹر پلیٹوں پر اینیمیٹڈ کندہ کاری کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے بروقت مختلف اینیمیٹڈ کندہ کاری کی تکنیکوں کا آغاز کیا اورایک اندوہناک کہانی جس کا اختتام نشاطیہ ہے (2005) میں بنائی، جبکہ کالی دی لٹل ویمپائر (2012) میں اور انکل تھامس - اکاؤنٹنگ فار دی ڈیز (2019) ، میں مثالی فلمیں بنائیں۔
اس اجلاس کی صدارت دھانوی دیسائی نےکی جو بھارت کی بڑے پیمانے پر سراہی جانے والی انیمیشن فلمساز ہیں۔
ریجینا پسووا، ایک پرتگالی نژاد اینیمیشن فلمساز، ایک چھوٹے سے گاؤں میں بغیر ٹیلی ویژن یا سنیما کے پلی بڑھی ہیں؛ متحرک تصاویر کی تخلیق میں کوئی رسمی تعلیم بھی حاصل نہیں کی۔ تاہم زندگی کے نشیب و فراز نے انہیں فلمساز بنا دیا۔ ان کی فلمیں پوری دنیا کے متعدد فلمی میلوں میں دکھائی گئی ہیں اور انہوں نے 2006 میں اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول میں گراں پری سمیت بے شمار ایوارڈز اور اعزازات حاصل کئے ہیں اور2018 میں وہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی رکن بنی ( ہالی ووڈ)۔
Follow us on social media: @PIBMumbai /PIBMumbai /pibmumbai pibmumbai[at]gmail[dot]com
*************
ش ح۔ ش ر۔ ف ر
U. No.6334
(Release ID: 1832805)
Visitor Counter : 137