صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے آئی آئی ایم جموں کے 5ویں سالانہ تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی
صحیح معنی ٰمیں ایک اچھا کاروباری، اچھا منیجر یا اچھا کاروباری رہنماوہ ہوتا ہے جو اچھا کر ے اور اچھا کرنے میں یقین رکھتا ہو: صدر کووند
Posted On:
09 JUN 2022 8:45PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (9 جون 2022) جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموں کے 5ویں سالانہ تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی اوراس تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہمارے ملک کا مستقبل ہماری نوجوان آبادی کی اچھی تعلیم پر منحصر ہے۔ آئی آئی ایم جموں جیسے ادارے ہمارے نوجوانوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ یہ باصلاحیت نوجوان مستقبل کے بھارت کی تعمیر کرنے والے ہیں۔ وہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر اور ملک کو مضبوط بنانے جا رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں، قومی تعلیمی پالیسی بھارت کو آج کی علمی معیشت میں ایک 'نالج ہب' کے طور پر مقام دینے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ہمارے نوجوانوں کو 21ویں صدی کی دنیا سے آراستہ کرنےکی کوشش کرتا ہے اور ہماری قدیم اقدار کو محفوظ رکھتا ہے جو آج بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ ہمارے تعلیمی اداروں کو عالمی سطح پر موازنہ کرکے بھارت کو عالمی علم کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عالمی درجہ بندی میں بھارتی اداروں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم جموں جیسے نئے اداروں کو فوری طور پر عالمی بہترین طریقوں کو اپنانا چاہئے اور اعلی درجہ بندی کی خواہش کرنی چاہئے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹیکنالوجیز اور مواقع کے ہم آہنگی کی مدد سے بہت سے اسٹارٹ اپ بہت کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی معیشت کی ابھرتی ہوئی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ یونیکورنس جو زیادہ تر نوجوانوں کے ذریعہ ترتیب دیئے جاتے ہیں، تمام طلباء کے لیے تحریک کا ذریعہ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں میں نوکری دینے والا نہ کہ نوکری تلاش کرنے والا ہونے کی ذہنیت ،ہمارے ملک میں دنیا کے بہترین اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی آئی ایم جموں، ڈی آئی سی سی آئی اور سی آئی آئی کے ساتھ مل کر، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے ممکنہ صنعت کاروں کی مدد کے لیے ایک خصوصی متنوع سیل قائم کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے صنعت کاری اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اس اقدام سے منسلک ہر فرد کی ستائش کی۔
صدر جمہوریہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی بھر جلدی سیکھنے اور دوبارہ سیکھنے والے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کا کردار خلل انداز ی والا ہے۔ ٹیکنالوجیوں کی مدت کار بھی بہت ہی محدود ہوتی جا رہی ہے۔ لہٰذا، نظم و نسق اور قیادت کے انداز کی مدت کار بھی مختصر ہونے والی ہے۔ اس طرح کے منظر نامے سے نمٹنے کے لیے انہیں اس نظریہ سے ہٹ کر جو انہیں معلوم ہے نامعلوم کو تلاش کرنے کی طرف جانا ہوگا ۔ انہیں اپنے ذہنی جمود سے باہر نکل کر غیر یقینی صورتحال کی طرف جانا ہے۔ انہیں چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہوگا۔ انہیں تبدیلی کے حامیوں کے طور پربدلنےکے لیے 'تبدیلی کا حامی' ہونا پڑے گا ۔ انہیں ماضی سے سیکھتے ہوئے مستقبل کو دیکھنا ہوگا۔ انہیں ماضی کے اچھے تجربہ کی بنیاد پر اپنا مستقبل بنانا ہوگا۔ انہوں نے انہیں کھلے ذہن، کھلے دل اور مضبوط ارادہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحیح معنی ایک اچھا کاروباری، اچھا مینیجر یا اچھا کاروباری رہنما وہ ہوتا ہے جو اچھا کر ےاور اچھا کرنے پر یقین رکھتا ہو،ایکسیلنس اور اخلاقیات کاچولی دامن کا ساتھ ہے ۔
*************
ش ح۔ ش ر۔ ف ر
U. No.6331
(Release ID: 1832800)
Visitor Counter : 115