نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس: مہاراشٹر نے 8 سونے کے تمغوں کے ساتھ ایتھلیٹکس میں بادشاہت قائم کی


لڑکوں کے ہاکی فائنل مقابلے میں پنجاب اور اتر پردیش آمنے سامنے

Posted On: 09 JUN 2022 4:13PM by PIB Delhi

مہاراشٹر نے جمعرات کو ایتھلیٹکس میں اپنی بادشاہت قائم کرتے ہوئے چار میں سے تین اسپرنٹ خطاب جیت کر کھیلو انیا یوتھ گیمس چمپئن شپ کی شاندار شروعات کی۔

مہاراشٹر کے ذریعے ٹریک اور فیلڈ میں آٹھ گولڈ، تین سلور اور ایک برونز میڈل  کی شاندار کارکردگی نے فہرست میں سب سے اوپر آنے کے فرق کو کم کر دیا ہے، جس میں ان کے گولڈ میڈل کی تعداد 29 ہے اور یہ دن کے صبح کے سیشن کے بعد ہریانہ کے 30 گولڈ میڈل میں سے صرف ایک کم ہے۔

سدیشنا شیونکر نے شروع سے آخر تک 24.29 سیکنڈ کی سبقت کے ساتھ لڑکیوں کے 200 میٹر کے مقابلے کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ وہ اسپرنٹ خطاب کی ہیٹرک پوری کرنے کے لیے ریاست کی ہی اونتیکا نرلے سے کافی آگے نکل گئیں۔ وہ پہلے ہی دو گولڈ میڈل جیت چکی تھی، انہوں نے پہلے لڑکیوں کی 100 میٹر اور پھر 4×100 میٹر رِلے میں اپنے غلبہ کو نشان زد کیا۔

آرین کدم (21.82 سیکنڈ) نے لڑکوں کی 200 میٹر دوڑ کا خطاب حاصل کیا، جب کہ ریا پاٹل، پرانجلی پاٹل، ویشنو کٹیرے اور شیویچا پاٹل کی چوکڑی نے 4×400 میٹر کا گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے 4:02.76 کا وقت لیا اور دوسرے مقام پر رہے پنجاب کو 50 میٹر سے زیادہ پیچھے چھوڑ دیا۔

مدھیہ پردیش کے ارجن واسکلے نے بھی کھیلوں کے شروعاتی دن 1500 میٹر میں اپنے کارناموں کے بعد 8:37.62 میں لڑکوں کی 3000 میٹر کا گولڈ میڈل جیت کر اپنا ڈبل پورا کیا۔

تمل ناڈو کے پردیپ سینتھل کمار (1:49.83) نے این شری کرن کے پچھلے ریکارڈ میں تقریباً ایک سیکنڈ کی بہتری کرتے ہوئے ہریانہ کے سومناتھ چوہان (1:51.63) سے آگے نکل کر 800 میٹر کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

جھارکھنڈ کی سپریتی کشیپ نے بھی لڑکیوں کے 3000 میٹر ایڈیشن میں 9:46.14 کے وقت کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ پچھلا ریکارڈ سیما ایم (9:50.54) کے پاس تھا۔

اس کے علاوہ، پنجاب نے لڑکوں کے ہاکی فائنل میں اتر پردیش کے ساتھ خطابی مقابلہ کھیلنے کے لیے جگہ پکی کی۔ پنجاب نے پہلے سیمی فائنل میں جھارکھنڈ کو 0-3 سے ہرایا، جب کہ اتر پردیش نے قریبی مقابلے میں اوڈیشہ کو 2-3 سے شکست دی۔

اتر پردیش کے کپتان شاردا نند تیواری نے دوسرے ہاف کی شروعات میں چار منٹ کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے اوڈیشہ کی جدوجہد کے بعد ڈریگ فلک  کے ساتھ متعینہ وقت سے تین منٹ میں فاتح گول کیا۔ ارون ساہنی نے گول کرکے اتر پردیش کو 17ویں منٹ میں آگے کر دیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00176KY.jpg

ہریانہ میں پنچکولہ کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی لڑکیوں کی 3000 میٹر  کے مقابلے  کی فاتح ٹیم

نتیجہ سبھی فائنل (صبح کے سیشن میں):

جی: گولڈ، ایس: سلور، بی: برونز؛

ایتھلیٹکس:

لڑکوں کے زمرے میں

3000 میٹر: جی- ارجن واسکلے (مدھیہ پردیش) 8:37.62؛ ایس- گگن سنگھ (ہریانہ) 8:40.96؛ بی- ساون (ہریانہ) 8:44.01

800 میٹر: جی- پردیپ سینتھل کمار (تمل ناڈو) *این آر 1:49.83؛ ایس- سومناتھ چوہان (ہریانہ) 1:51.63؛ بی- شیام ملن بند (مدھیہ پردیش) 1:51.68

200 میٹر: جی- آرین کدم (مہاراشٹر) 21.82؛ ایس- آرین ایکا (اوڈیشہ) 22.10؛ بی- انیکیت چودھری (تلنگانہ) 22.27

لمبی کود: جی- آرین چودھری (دہلی) 7.42؛ ایس- چندر شیکھر (اتر پردیش) 7.38؛ بی- ایس درشن شکتی ویل (تمل ناڈو) 7.34

4×400 رِلے: جی- تمل ناڈو 3:16.58؛ ایس- ہریانہ 3:19.88؛ بی- دہلی 3:22.72

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LE2U.jpg

کھیلو انڈیا توتھ گیمس کے 4×400 گرلس رِلے ایونٹ کی میڈل فاتح۔ مہاراشٹر نے گولڈ میڈل جیتا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RE8U.jpg

ہریانہ کے پنچکولہ کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے لڑکوں کے 3000 میٹر ایونٹ کے میڈل فاتح

لڑکیوں کے زمرے میں

3000 میٹر: جی- سپریتی کشیپ (جھارکھنڈ) *این آر 9:46.14؛ ایس- رینا (اتر پردیش) 10:07.47؛ بی- ممتا پال (اتر پردیش) 10:07.50

800 میٹر: جی- آشا کرن بارلا (جھارکھنڈ) 2:12.98؛ ایس- اُروشی (ہریانہ) 2:13.42؛ بی- لکشتا سنڈیلیا (گجرات) 2:14.04

200 میٹر: جی- سدیشنا شیونکا (مہاراشٹر) 24.29؛ ایس- اونتیکا نرلے (مہاراشٹر) 24.75؛ ایس- مایاوتی نکیرے کانتی (تلنگانہ) 24.94

4×400 رِلے: جی- مہاراشٹر 4:02.76؛ ایس- پنجاب 4:08.21؛ بی- تمل ناڈو 4:10.14

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ML4G.jpg

ہریانہ کے پنچکولہ کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے ویٹ لفٹنگ کے لڑکوں کے 102 کلوگرام زمرہ کے میڈل فاتح

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P0KD.jpg

ہریانہ کے پنچکولہ کے تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کے ویٹ لفٹنگ کی لڑکیوں کے +81 کلوگرام زمرہ کی میڈل فاتح

ویٹ لفٹنگ:

لڑکوں کے زمرہ میں

102 کلوگرام: جی- بھولا سنگھ (بہار) 282؛ ایس- پروندر سنگھ (پنجاب) 266؛ بی- پریانشو (دہلی) 261

لڑکیوں کے زمرہ میں

+81 کلوگرام: جی- ایم مارٹنا دیوی (منی پور) 186؛ ایس- کے اوویا (تمل ناڈو) 164؛ بی- آر گایتری (آندھرا پردیش) 160

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6310

 

 


(Release ID: 1832765) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu