اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا لیمیٹیڈ – سیل نے ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹرپرائزز-ڈی پی ای کی نمائش میں حصہ لے کرکے آزادی کا امرت مہوتسو منایا
Posted On:
09 JUN 2022 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9جون ،2022
اسٹیل پروڈکشن کےلئے عوامی شعبہ کی سب سے بڑی کمپنی ،اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا لیمیٹیڈ (سیل)،مہاتما مندر سمیلن اور نمائش مرکز گاندھی نگر ،گجرات میں 9 سے 12 جون ،2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)منانے کےلئے ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹرپرائیزز (ڈی پی ای) کے ذریعہ منعقد ایک نمائش میں حصہ لے رہا ہے۔ نمائش کا افتتاح گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل اور خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر ،محترمہ نرملا سیتارمن نے کیا۔اس موقع پر سیل اور اسکوپ کی صدر محترمہ سوما منڈل بھی موجود تھیں۔

ڈی پی ای ،سی پی ایس ای اور اسکول کی حمایت سے،بھارت آزادی کے75سال منانے کےلئے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کئی پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے۔ مندرجہ بالا سبھی اہم انعقاد کے ایک حصہ کے طورپر ‘قوم کی تعمیر اور سی پی ایس ای’ ر ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے،جہاں سیل سمیت مختلف شعبوں کے 75 مرکزی عوامی شعبہ کی صنعت حصہ لے رہی ہیں۔یہ کمپنیاں آج کے بھارت کی تعمیر میں اپنے تعاون کی نمائش کریں گی۔

سیل نے نمائش میں ایک اسٹال لگایا ہے جہاں اس نے اپنے قیام کے بعد سے قوم کی تعمیر میں کملپنی کے تعاون کو پیش کیا ہے ۔سیل کا اسٹال معیشت کے مختلف اہم شعبوں کےلئے اپنی متنوع پروڈکشن چین کو پیش کرے گی۔سیل آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد کے اتسو کے ‘جن آندولن’ میں فعال طورپر حصہ لے رہا ہے اور اس پہل کو کامیاب بنانے کےلئے پرعزم ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:6318
(Release ID: 1832763)