بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں سمندری ہوائی توانائی

Posted On: 09 JUN 2022 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جون 2022/

 

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج ہندوستان میں سمندری ہوا سے چلنے والے توانائی کے منصوبوں کے لیے ٹرانسمیشن کی منصوبہ بندی پر ایک میٹنگ کی۔ جناب آلوک کمار، سکریٹری، بجلی اور جناب اندو شیکھر چترویدی، سکریٹری، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران، گجرات اور تمل ناڈو کے ساحلوں پر 10 گیگا واٹ کی کل صلاحیت کے آف شور ونڈ پروجیکٹس کے لیے درکار ٹرانسمیشن اور انخلاء کے بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی (سی ٹی یو) کی طرف سے وزیرموصوف کو اس پر ایک پریزنٹیشن دی گئی۔

تفصیلی جائزہ لینے کے بعد، مندرجہ ذیل رفتار کے مطابق ، آف شور ونڈ انرجی بلاکس کی بولی لگانے کا فیصلہ کیا گیا:

کھلی رسائی / کیپٹو / دو طرفہ تیسرے فریق کے ذریعے بجلی کی فروخت کے لیے تمل ناڈو اور گجرات کے ساحل سے دور ترقی کے لیے موجودہ مالی سال 22-23 سے شروع ہونے والے تین سالوں کے لیے 4.0 گیگاواٹ سالانہ صلاحیت کے پروجیکٹ کی بولیاں فروخت / مرچنٹ کی فروخت کے لئے لگائی گئی۔

اس کے بعد 5 گیگا واٹ کی صلاحیت کے پروجیکٹ کی بولی ہر سال پانچ سال کی مدت کے لیے یعنی مالی سال 29-30 تک کی جائے گی۔

 

مالی سال 22-23 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں 8 گیگاواٹ کی پراجیکٹ کی صلاحیت بھی کاربن کریڈٹ جیسی سبز خصوصیات کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکے گی۔

پہلے 12 گیگاواٹ کی بولی سنگل اسٹیج ٹو کے لفافے کے ماڈل پر کی جائے گی جس میں بولی دہندگان کا ان کی تکنیکی تجارتی صلاحیتوں کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا اور صرف تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان ہی مالیاتی تشخیص کے لیے آگے بڑھیں گے۔ مالیاتی تشخیص سمندری بیڈ ایریا کے فی مربع کلومیٹر کے حساب سے لیز فیس کی بنیاد پر کی جائے گی۔ سی بیڈ ایریا کے فی مربع کلومیٹر سب سے زیادہ لیز فیس کی پیشکش کرنے والے بولی دہندہ کو پراجیکٹ کی الاٹمنٹ کے لیے فاتح قرار دیا جائے گا۔

آف شور پولنگ سب اسٹیشن (پی ایس ایس ) سے آن شور ٹرانسمیشن تک بجلی کا انخلاء اور ترسیل ان تمام آف شور ونڈ صلاحیتوں کے لیے مفت فراہم کی جائے گی جن کی بولی مالی سال 29-30 تک کی جائے گی۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اپنی عمل آوری ایجنسی کے ذریعے تمل ناڈو کے ساحل پر 4.0 گیگا واٹ صلاحیت کے مساوی آف شور ونڈ انرجی بلاکس کو لیز پر دینے کے لیے اگلے تین سے چار ماہ میں پہلی بولی جاری کرے گی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6322

 


(Release ID: 1832759) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Hindi , Punjabi