بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  سربانند سونووال نے  اروناچل پردیش کی زیرو ویلی   میں سرکاری فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی،کہا کہ حکومت نے نئے بھارت  کی ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے شمال مشرق کو سب سے زیادہ اہمیت دی  ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 JUN 2022 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9جون ،2022

بندرگاہوں،جہاز رانی  اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال  نے آج اروناچل پردیش  کی زیرو ویلی  میں ہیجا اور لیمپیا  گاؤں  میں حکومت کی فلاحی اسکیموں کے کئی  فائدہ کنندگان  کےساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔لوگوں کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے  ،مرکزی وزیر  نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم نریندر مودی  کی  قیادت میں حکومت نئے بھارت   کے  ماحولیاتی طورپر ذمہ داری کے ساتھ اقتصادی ترقی  کو فروغ دینے کےلئے شمال مشرق کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے  دنیا ماحولیات اور اقتصادی ترقی  کے درمیان توازن  بنانے کےلئے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،شمال مشرق کا بنیادی کردار  ملک کےلئے  ماحولیاتی طورپر  ذمہ دار اقتصادی ترقی  کو فروغ دینا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنے خطے میں موجود بھرپور  مواقع کو استعمال کرنے کےلئے خود کو تیار کرنا چاہئے،مہارت اپنانی چاہئے  اور اس انوکھے  موقع کا فائدہ اٹھانے کےلئے  پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00132T0.jpg

 

نئے بھارت  کی معاشی ترقی میں شمال مشرق کے کردار پر بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی  کی ترقی پذیر  قیادت میں لوگوں کو آخر کار فائدہ ہورہا ہے۔ساتھ ہی ،حکومت کی  فلاحی اسکیموں کے ذریعہ سے  ان کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد ملی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T8K7.jpg

 

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط،خوش حال اور قابل فخرنئے بھارت کی ترقی کے ہمارے ویژن کو آگے بڑھانے کےلئے خدمت  اور گڈ گورننس اور غریبوں کے فلاح و بہبود کے کام جاری رہیں گے۔

مرکزی وزیر نے پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) اور پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے استفادہ کنندگان  کے ساتھ بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UDPT.jpg

مرکزی وزیر نے مقامی لوگوں ،تنظیموں کےساتھ ہی  فلاحی اسکیموں  کے استفادہ کنندگان  کے ساتھ بات چیت کےلئے ہیجا  اور لیمپیا  گاؤں کا دورہ کیا۔انہیں ہیجا  گاؤں میں تارو  تاتونگ  کے گھر پر شاندار  ابوتنی کھانا پروسا گیا۔

*******************

ش ح ۔ا م۔

U:6316


(ریلیز آئی ڈی: 1832735) وزیٹر کاؤنٹر : 148
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi