بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
یوگا دماغ اور جسم کو فروغ دیتا ہے: جناب سربانند سونووال
وزیرموصوف، اروناچل پردیش کی خوبصورت زیرو وادی میں یوگا اتسو میں شامل ہوئے
زیرو وادی یوگا اتسو یوگا کے بین الاقوامی دن، 2022 کی 12 دن کی الٹی گنتی کا حصہ ہے
Posted On:
09 JUN 2022 3:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9 جون 2022/
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اروناچل پردیش کی خوبصورت زیرو وادی میں یوگا اتسو میں شرکت کی جس میں یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 کے 12 دن کی الٹی گنتی کا حصہ ہے ۔
آج صبح یوگا اتسو میں، مرکزی وزیر کے ہمراہ وزیر تعلیم، ثقافتی امور، مقامی امور، حکومت اروناچل پردیش، تابا ٹیڈیر اور وزیر زراعت، باغبانی، حیوانات اور ویٹرنری، حکومت اروناچل پردیش، ٹیگے ٹیکی کے ساتھ دیگر یوگا کے شائقین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ یوگا دماغ اور جسم کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ہماری روح کو پھر سے توانائی بخشتا ہے لیکن ہمیں پرسکون اور مرتب و منظم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگود گیتا نے یوگا کے جوہر کو خوبصورتی سے پہچانا ہے جو خود کا سفر ہے، خود سے، خود تک۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج صبح خوبصورت وادی زیرو میں پریکٹس کر کے خوشی ہوئی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6312
(Release ID: 1832713)
Visitor Counter : 126