زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت (زراعت)، محترمہ شوبھا کرندلاجے، برکس وزرائے زراعت کی 12ویں میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہی ہیں


وزیرموصوفہ نے قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے ذریعے بھوک کو ختم کرنے اور زراعت کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کرنے کے ایس ڈی جیزکو پورا کرنے کے ہندوستان کے عزم پر زور دیا

فوڈ سیکورٹی تعاون پر برکس کی حکمت عملی اپنائی گئی

Posted On: 09 JUN 2022 3:30PM by PIB Delhi

12ویں برکس وزرائے زراعت کی میٹنگ ورچول طور پر کل شام منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چین، جنوبی افریقہ، برازیل، روس اور بھارت کے وزرائے زراعت نے شرکت کی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر موصوفہ نے زراعت کے میدان میں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے، حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات اور پہل پر روشنی ڈالی جن میں پی ایم کسان، پی ایم فصل بیما یوجنا، سوائل ہیلتھ کارڈز، قدرتی کاشتکاری، ایف پی او کی تشکیل اور فروغ وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IRGF.jpg

وزیر نے زراعت میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کے لئے زراعت کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کا ذکر کیا جیسے ایگری اسٹیک اور انڈیا ڈیجیٹل ایکو سسٹم فار ایگریکلچر (آئیڈیا)۔

محترمہ شوبھا کرندلاجے نے بھوک کو ختم کرنے اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے ذریعے، زراعت کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر موصوفہ نے غذائی اناج اور فصلوں کی بائیو فورٹیفائیڈ اقسام کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، خوراک اور غذائیت کے قومی مشن پر روشنی ڈالی اور خوراک اور غذائی تحفظ اور موسمیاتی لچک میں باجرے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے برکس ممالک کی طرف سے جوار کے بین الاقوامی سال 2023 کی حمایت اور جشن منانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021DMM.jpg

برکس کے وزرائے زراعت نے بارہویں میٹنگ کا ایک مشترکہ اعلامیہ اپنایا جس کا موضوع تھا’’مربوط زرعی اور دیہی ترقی کے لیے برکس تعاون کو مستحکم بنانا‘‘۔ علاوہ از ایں برکس کے رکن ممالک کے درمیان فوڈ سیکیورٹی تعاون پر برکس کی حکمت عملی بھی اپنائی گئی۔

*****

U.No.6308

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1832691) Visitor Counter : 177