بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کامیابی کی داستان : ایم ایس ایم ای نے خاتون صنعت کاروں کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کی

Posted On: 09 JUN 2022 2:38PM by PIB Delhi

آدھیا انٹر پرائزز: دلی میں قائم تین خاتون صنعت کاروں کی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی مختلف نوعیت اور زمروں کے بیگ بناتی ہے، جن میں بیک  پیک، اسکول بیگ، جم بیگ، سفری  بیگ وغیرہ شامل ہیں۔ ایم ایس ایم ای-ڈی آئی نئی دلی کی مدد سے یونٹ خود کو ایم ایس ایم ای کے زمرے میں رجسٹرڈ کرانے میں کامیاب ہوئی۔ لہذا کریڈٹ کی مدت میں خاطر خواہ کمی ہو گئی اور اس کے نتیجے میں ان کی رقومات اور منافع میں بہت بہتری آئی۔

ایم ایس ایم ای کی چمپئن ڈیسک نے انہیں کاروبار کی نئی راہوں کی  جانب رہنمائی کی اور ان کی مصنوعات کے لئے مزید زمروں اور پلیٹ فارموں سے واقف کرایا۔ یونٹ نے ایم ایس ایم ای - ڈی آئی کی جانب سے کی گئی مدد اور تعاون کا اعتراف کیا، جس کے ذریعے انہیں آئی آئی ٹی ایف 2021 میں حصہ لینے کا موقع ملا، جہاں انہیں دیسی اور برآمداتی مواقع حاصل ہوئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1832657) Visitor Counter : 139


Read this release in: Telugu , English , Hindi