بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کامیابی کی داستان: ایم ایس ایم ای کی این ایس ایس ایچ کی مدد سے صنعت کار نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے
Posted On:
09 JUN 2022 2:22PM by PIB Delhi
سجیت کمارپریڈا، اڈیشہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی یونٹ گرین فلمنٹ ایک کامیاب کاروباری اقدام ہے، جو شمسی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ اس میں ان کی مدد ایم ایس ایم ای وزارت کی اسکیم نیشنل ایس سی، ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) نے کی اور انہوں نے سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم (ایس پی آر ایس)، ایم ایس ایم ای مارٹ پورٹل، ٹنڈر انفارمیشن اور ایگزیکیوشن جیسے فائدے حاصل کئے۔
سجیت کہتے ہیں کہ ٹینڈر کی 20 لاکھ کی رقم صرف اس لئے حاصل ہو سکی کہ این ایچ ایچ ایس کے فیلڈ افسروں نے بڑی مدد کی اور اس کے لئے میں تہہ دل سے وزارت کا شکرگزار ہوں۔
ان کی یونٹ نے نہ صرف یہ کہ سولر مصنوعات تیار کیں اور لوگوں کی بچت میں اضافہ کیا، بلکہ علاقے کے نوجوانوں کو تربیت اور مواقع بھی فراہم کئے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1832654)
Visitor Counter : 145