خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی پی سی آر نے سڑک پر رہنے والے بچوں کی بازآبادکاری میں تعاون کے لئے بال سوراج پورٹل کے تحت ‘‘ سی آئی ایس ایس اپلی کیشن’’ کا آغاز کیا

Posted On: 08 JUN 2022 5:53PM by PIB Delhi

نیشنل کمیشن فار دی پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے بال سوراج پورٹل کے تحت چلڈرن ان اسٹریٹ سیچویشنز (سی آئی ایس ایس)کی بازآبادکاری  کے عمل میں مدد کے لیے "سی آئی ایس ایس ایپلیکیشن" کا آغاز  کیا۔

این سی پی سی آر نے بال سوراج پورٹل کو آن لائن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے شروع کیا ہے جن کی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس پورٹل کے دو کام ہیں - کووڈ کیئر اور سی آئی ایس ایس ۔ کووڈ کیئر لنک ان بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ہے جن کے والدین مارچ 2020 کو یا اس کے بعد کووڈ-19 کی وجہ سے نہیں رہے۔

یہ بچوں کی بازآبادکاری  کے لیے چھ مراحل پر مشتمل فریم ورک پر عمل کرتا ہے۔ پہلا مرحلہ بچے کی تفصیلات جمع کرنے  کا ہے، جسے پورٹل کے ذریعے انجام  دیا  جاتا ہے۔ دوسرا مرحلہ سوشل انویسٹی گیشن رپورٹ (ایس آئی آر)  کا ہے جو بچے کے پس منظر کی جانچ سے متعلق ہے۔ یہ کام ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر (ڈی سی پی او)  کی نگرانی میں بچے کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے  مکمل کیا جاتا ہے۔ تیسرا مرحلہ بچے کے لیے انفرادی نگہداشت کا منصوبہ (آئی سی پی) کو تیار کرنا  ہے۔ اس کے بعد، چوتھا مرحلہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا حکم ہے جو سی ڈبلیو سی  کو جمع کرائے گئے ایس آئی آر  پر مبنی ہے۔ پانچواں مرحلہ ان اسکیموں اور فوائد کو مختص کرنا ہے جن سے فائدہ اٹھانے والے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور چھٹے مرحلے میں ایک چیک لسٹ  پیش رفت کا جائزہ لینے یعنی فالواپ  کے لیے تیار کی جاتی ہے۔

سڑک پر رہنے والے بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی)  2.0  کسی بھی بچے کو 'سڑک پر رہنے والے بچے کی صورتحال' کے تحت درجہ بند کرتا ہے اگر وہ بچہ اکیلے سڑکوں پر رہ رہا ہے ، دن کے دوران سڑکوں پر رہ رہا ہے، یا خاندان کے ساتھ سڑکوں پر رہ رہا ہے۔ اس واقعہ کی اصل وجہ بہتر معیار زندگی کی تلاش میں دیہی خاندانوں کی شہری علاقوں کی طرف ہجرت ہے۔

این سی پی سی آر کے ذریعہ تیار کردہ، یہ پورٹل بھارت میں سڑک  پر رہنے والے بچوں کی مدد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ سی آئی ایس ایس  ایپلیکیشن کا استعمال تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سڑک پر رہنے والے بچوں کا ڈیٹا حاصل کرنے،ان کے بچاؤ اور بازآبادکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ اقدام بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام آئین ہند کے آرٹیکل 51(اے) کو مجسم کرتا ہے، کیونکہ یہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے عوام اور تنظیموں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ وہ کسی بھی ضرورت مند بچے کی مدد کے بارے میں اطلاع دے سکیں۔ یہ پلیٹ فارم ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر (ڈی سی پی او) کو ان کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے رپورٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔

 

"چلڈرن ان سٹریٹ سیچویشنز " کے تحت بچے کی اطلاع دینے کے لیے - https://ncpcr.gov.in/baalswaraj/login پر جائیں،  "سٹیزن پورٹل" پر کلک کریں۔ اس کے بعد "رپورٹ اے ، سی آئی ایس ایس ٹو ہیلپ اے چائلڈ’’ پر جائیں۔ یہ ایک فارم کی طرف رہنمائی کرے گا، جس میں بچے اور اطلاع دینے والے کی تفصیلات دینے ہوں گی ۔ ایک بار رجسٹرڈ ہونے کے بعد، مزید کارروائی کے لیے متعلقہ ڈی سی پی او سے رابطےسے متعلق معلومات  کے ساتھ ایک رجسٹریشن آئی ڈی تیار کی جاتی ہے۔ ڈی سی پی او مزید کارروائی  یعنی بچاؤ اور بازآبادکاری کے لیے بچے کی معلومات ڈیش بورڈ پر حاصل کرے گا ۔

یہ پیشہ ور افراد اور تنظیموں کو ضرورت مند بچوں کو کوئی بھی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ امداد کھلی پناہ گاہوں، مشاورتی خدمات، طبی خدمات، کفالت، نشے سے نجات کی خدمات، تعلیمی خدمات، قانونی/ نیم عدالتی خدمات، رضاکارانہ، طلباء کی رضاکارانہ خدمات، ہاٹ اسپاٹ کی شناخت، سی آئی ایس ایس  شناخت یا دوسری صورت میں فراہم کی جا سکتی ہے۔ این جی اوز، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، اعلیٰ تعلیمی یا تکنیکی ادارے، فاؤنڈیشنز، سوسائٹیز یا ٹرسٹ جیسی تنظیمیں اور ادارے اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکتے ہیں۔

پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے کے لیے https://ncpcr.gov.in/baalswaraj/login پر جائیں۔ اس کے بعد "سٹیزن پورٹل" پر کلک کریں، ‘‘ پروائڈنگ سروسز ٹو ہیلپ  سی آئی ایس ایس پر جائیں ’’پھر انفرادی طور پر خدمت کی دستیابی کے لئے  "‘‘ فار انڈیویجوئل / پروفیشنل’’" کا اور ادارے کے طور پر خدمت کی دستیابی کے لئے ‘‘فار آرگنائزیشنز اینڈ انسٹی ٹیوشنز’’ کا انتخاب کریں۔  تمام مطلوبہ تفصیلات پُر کریں اور جمع کرائیں۔ ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد، ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی سی پی او کی رابطہ معلومات کے ساتھ ایک رجسٹریشن آئی ڈی جنریٹ کی جاتی ہے۔

شرکاء یعنی معلومات فراہم کرنے والوں اور پیشہ ور افراد یا تنظیموں کو ڈی سی پی او کی طرف سے  تجزیے کے بعد سڑک پر رہنے والے بچوں کی مدد کرنے میں ان کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

 

*****

 (ش ح ۔ م م  ۔م ص)

 (09.06.2022)

U. No. 6292

 


(Release ID: 1832529) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Hindi , Punjabi