بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق کے تئیں حکومت کے عزم کے نتیجے میں پائیدار امن اور اقتصادی بحالی ہوئی ہے: مرکزی وزیر سربانند سونووال


شمال مشرق کے اندر کنکٹی ویٹی نے خطے کو نئےبھارت کی ترقی کے انجن کے کلید کی حیثیت سے کام کرنے کو توانائی بخشی ہے

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2022 8:11PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اروناچل پردیش اور شمال مشرق کے لوگوں سے ایک مضبوط، خوشحال نئے  بھارت کی تعمیر کے سفر میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی جانب سے شمال مشرق کی ترقی کے لیے جو قطعی اور غیر متزلزل عزم ظاہر کیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں خطے میں دیرپا امن قائم ہوا ہے اور اس کی اقتصادی بحالی بھی ہوئی ہے۔ نئے بھارت میں ترقی کے انجن کے طور پر شمال مشرق  کی ترقی میں اروناچل پردیش ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر موصوف آج ایٹا نگر میں علاقائی آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی) کا دورہ کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011IKX.jpg

 

2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مودی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت  اور اس کے شہریوں کی مجموعی اور ہمہ گیر ترقی کے لیے جو منتر دیا ہے، وہ ہے ‘‘سب کا وکاس، سب کا پریاس’’۔ اس منتر کے ساتھ، حکومت ہر شہری کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اپنی اولین ترجیح پر مسلسل کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش میں، 2.20 لاکھ سے زیادہ دیہی گھرانوں نے جل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کے کنکشن حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش میں 34,500 سے زیادہ گھروں کے ساتھ، پی ایم آواس یوجنا نے ریاست کے لوگوں کو ایک ایسی پناہ گاہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے جسے وہ اپنا گھر کہہ سکتے ہیں۔اروناچل پردیش کے ضرورت مند لوگوں کو اجولا اسکیم کے تحت 48,000 سے زیادہ ایل پی جی کنکشن دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے فلاحی پروگراموں کے ساتھ شہریوں کی زندگیوں کو آرام دہ اور باوقار بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RSTJ.jpg

 

بھارت کے لئے ترقی کے نئے انجن کے طور پر شمال مشرق کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیرموصوف  نے کہا کہ شمال مشرق کے اندرکنکٹی ویٹی پچھلے آٹھ سالوں میں بہت زیادہ فعال ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق اور اس کی ریاستوں میں بین ریاستی اور بین علاقائی کنیکٹیویٹی کی قائم کرنے  پر مرکوز نقطہ نظر نے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ میں رابطے کو فروغ دیا ہے۔ جناب سونووال نے کہا کہ ‘اڑان’ جیسی اسکیموں نے شمال مشرق کے لوگوں کی امنگوں کو پروان چڑھایا ہے۔ آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان پہلی تجارتی پروازیں، میڈ ان انڈیا ڈورنیئر طیاروں کا استعمال، خطے کے لیے  ایک بہت بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جیسے طویل عرصے سے زیر التواء بوگی بیل پل اور برہم پترا پر ڈھولا سعدیہ پل کی تکمیل؛ امپھال-جیریبام لائن میں دنیا کے سب سے اونچے گرڈر ریل پل کی جاری تعمیر یہ پروازیں ڈبرو گڑھ-پاسیگھاٹ اور تیزو-لیلاباری سیکٹر کو جوڑتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اروناچل پردیش اور شمال مشرق کے اندر تعمیر کی گئی سڑکوں کی ریکارڈ لمبائی یا علاقے کی اقتصادی اور کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے آبی گزرگاہوں کی نقل و حمل کو بحال کرنا، یہ سب انقلابی رابطے کا ثبوت ہیں جس کی عوام طویل عرصے سے خواہش کرتی رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T4U6.jpg

مرکزی وزیر نے ایٹا نگر کے افسروں اور شہریوں کے ساتھ آر اے آر آئی کے احاطے میں ایک سوچتا پروگرام میں بھی شرکت کی۔

*************

ش ح ۔ش ر۔ ج ا

U. No.6295

 


(रिलीज़ आईडी: 1832527) आगंतुक पटल : 167
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Manipuri , Assamese