کابینہ

مرکزی کابینہ نے آسٹریلیا-بھارت آبی تحفظ پہل (اے آئی ڈبلیو اے ایس آئی) کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاون کے مفاہمت نامہ کو منظوری دی

Posted On: 08 JUN 2022 4:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو  مکان اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)، حکومت ہند اور غیر ملکی اور تجارتی محکمہ (ڈی ایف اے ٹی)، حکومت آسٹریلیا کے درمیان شہری پانی کے انتظام میں تکنیکی تعاون کے لیے مفاہمت نامہ سے واقف کرایا گیا۔ مفاہمت نامہ پر دسمبر، 2021 میں دستخط کیے گئے تھے۔

مفاہمت نامہ شہری آبی تحفظ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرے گا۔ یہ شہری پانی کے انتظام کے لیے تمام سطحوں پر ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا؛ پانی اور صفائی سے متعلق خدمات کی رسائی، استطاعت اور معیار میں بہتری؛ پانی اور پانی کی دستیابی والے شہروں کی سرکولر اقتصادیات کو فروغ دینے؛ ماحولیات کے موافق پانی کے انتظامی کاموں کی حوصلہ افزائی کرنے؛ پانی کے انتظام میں کمیونٹی کی حصہ داری کو بڑھانے اور  قابل رسائی بنیادی ڈھانچے کے لیے پہل کے توسط سے سماجی شمولیت میں بہتری کا کام کرے گا۔

مفاہمت نامہ دونوں فریقین کو شہری آبی تحفظ کے اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے ذریعے حاصل کردہ تکنیکی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور علم کے تبادلہ، بہترین طور طریقوں اور اداروں کی صلاحیت سازی کو فروغ دے گا۔ اس سے آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6274

 



(Release ID: 1832333) Visitor Counter : 98