وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے کمبائنڈ ڈیفنس سروس کے ٹاپر ہمانشو پانڈے کے اتراکھنڈ میں واقع گھر کا دورہ کیا


انہوں نے مشکلوں کے باوجود یہ کامیابی حاصل کرنے کے تئیں ہمانشو کی لگن اور کڑی محنت کی تعریف کی

Posted On: 08 JUN 2022 2:54PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 07 جون، 2022 کو  معروف کمبائنڈ ڈیفنس سروس (سی ڈی ایس) امتحان میں پہلا مقام حاصل کرنے والے ہمانشو پانڈے کے اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں واقع گھر کا دورہ کیا۔ رکشا راجیہ منتری نے ہمانشو کو مشکلات کے باوجود یہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے مبارکباد دی اور اس کے روشن مستقبل کی دعائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمانشو نے نہ صرف ہلدوانی، بلکہ پورے اتراکھنڈ کو اعزاز بخشا ہے۔

جناب اجے بھٹ نے سی ڈی ایس ٹاپر کی لگن اور کڑی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر نوجوانوں طلباء کے لیے بھی حوصلہ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے ہمانشو کے والدین کی مشکل حالات میں بھی اپنے بیٹے کے لیے تعلیم کو یقینی بنانے کی خاطر تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICRNFT.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6245


(Release ID: 1832298) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Tamil